مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج پورے ملک میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے. آج کے دن ملک کے ہر کونے کونے میں ترنگا جھنڈا ہر اسکول، مدارس اور کالجوں و سرکاری دفاتر میں بہت اہتمام و شان کے ساتھ بلند کیا گیا. اس مناسبت سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں 75 واں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز پرنسپل سید ظہیر (رائل یونیورسل اسکول) کی نگرانی میں ہوا۔ قبل اس کے ٹھیک صبح ساڑھے نو بجے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب کے ہاتھوں سے رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئی. بعدازاں قرات سے تقریب جشن یوم جمہوریہ کا آغاز ہوا. رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے اسکالرز ڈاکٹر عمیر احمد، ڈاکٹر واگ کاویری، ڈاکٹر بیلدار شمشاد کا رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ جبکہ معزز مہمانان کا تعارف و رسم گل پوشی کے فرائض کو پروفیسر عبدالرحمن بخشی نے بخوبی انجام دیا۔
معزز مہمانان میں رضوان عبدالمطلب(چیئرمین)، ریحان عبدالمطلب (ڈائریکٹر)، تعلقہ پولیس اسٹیشن کے پی آئی راہول کھڈے، تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سابق پی آئی روی مگر، پی ایس آئی تشار بھادانے، راشد اختر (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، ڈاکٹر احمد نور (پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، پروفیسر طارق دیشمکھ (پرنسپل آف آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی)، سلیم شاہ (آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، سید ظہیر (پرنسپل آف رائل یونیورسل اسکول) کے علاوہ ناظم شیخ، وسیم شیخ، مختار شیخ، ریاض احمد وغیرہ نے شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء وطالبات مع اساتذہ و اسٹاف شامل رہیں۔ اس درمیان رائل یونیورسل اسکول اور کالج کے طالبات نے حب الوطنی گیت، ایکشن سونگ، سلیف ڈیفینس مظاہرے، انگلش اردو اور ہندی زبان میں تقریریں کی اور یوم جمہوریہ کے دن کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا۔
اس موقع پر تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سابق پی آئی روی مگر نے کہا کہ طلباء کو صحیح سمت دینے کا کام اساتذہ کا ہوتا ہے۔ اور اساتذہ اس کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ سرپرست بہت محنت و مشقت کے بعد آپکی پرورش کرتے ہے اور تمام تر سہولیات مہیا کروانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی طلباء کی طرف سے مثبت نتائج سامنے نہیں آتے، انہوں نے کہا کہ تمام سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلباء صحیح سمت میں محنت کرے اور اپنے نام کے ساتھ ساتھ اپنے سرپرست اور شہر کا نام بھی روشن کرے۔ اس دوران چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے طلباء و طالبات کے سامنے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، شہید علماء کرام، مجاہدین آزادی اور عظیم روہنماؤں کی قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے طلباء میں مثبت سوچ وفکر پیدا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمطلب کیمپس میں میڈیکل اور صحت سے متعلق تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء مستقبل میں ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے گے۔ اسلئے اساتذہ اپنے طلباء کو اچھی تعلیم دے تاکہ وہ اپنے ملک، اپنی قوم کو آگے لے جانے کیلئے مددگار ثابت ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء بھی اپنے اساتذہ اور سرپرست کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں، حوصلہ رکھیں اور زندگی میں آگے بڑھتے رہیں۔ واضح رہے کہ جشن یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری تمام کیمپس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران تمام اساتذہ و یونٹس ممبران نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر رہے۔ تمام اساتذہ و اسٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
0 تبصرے