محمد کیف قتل معاملہ: فاسٹ ٹریک کورٹ میں لڑنے کیلئے سرکاری وکیل کی نامزدگی کا مطالبہ

سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس صدر آصف شیخ رشید کا نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کو مکتوب روانہ

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں 7، سالہ معصوم محمد کیف محمد الیاس کا اغوا کرکے مسلسل 9،دنوں تک کسی نامعلوم مقام پر رکھا گیا بعد ازاں اسے بے دردی کیساتھ قتل کردیا گیا اس واقعہ کے بعد نہ صرف شہر بلکہ مضافات اور ناسک ضلع بھر میں اس دل سوز واقعہ کی مذمت ہورہی ہے ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سمیت تمام ہی سماج و برادری میں اس سانحہ کیخلاف غم و غصہ کی لہر ہے عوام اس سفاک قاتل کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

اس سانحہ کے تعلق سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جس دن سے محمد کیف کو اغوا کیا گیا اس دن سے اسے نہ تو کھانے کیلئے اناج دیا گیا اور نہ ہی پینے کو پانی دیا گیا ان ہی وجوہات کی بنیاد پر عوام کا غصہ ابال پر ہے اسلئے مقامی راشٹروادی کانگریس کے صدر و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے حکومت مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ و وزیر داخلہ اور قانون و انصاف کے وزیر دیویندر پھڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیکہ مالیگاؤں کے معصوم محمد کیف محمد الیاس کے مقدمہ کی پیروی کیلئے حکومت مہاراشٹر کے سرکاری وکیل ایڈووکیٹ اجول نکم کو نامزد کریں اور مقدمہ کی پیروی فاسٹ ٹریک کورٹ میں جاری رکھ کر 
اس سفاک قاتل کو پھانسی تک پہنچایا جاسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے