آہ! معروف سیاسی رہنما سابق میئر شیخ رشید شیخ شفیع کا انتقال



بچھڑا کچھ اِس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی

اِک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے معروف و قدآور سیاسی رہنما شیخ رشید شیخ شفیع ناسک کے ہسپتال میں ہاسپٹل میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ شیخ رشید کے انتقال کی خبر سے مالیگاؤں کی فضا تو سوگوار ہوگئی ساتھ ہی اطراف
کے مختلف علاقوں میں بھی اس رنج و غم کی کیفیت کو محسوس کیا جارہا ہے۔

ملی اطلاع کے مطابق شیخ رشید شیخ شفیع کے جسدِ خاکی کو مالیگاؤں کے عائشہ نگر قبرستان میں صبح 11 بجے سپردِ لحد کیا جائے گا۔ شیخ رشید چالیس سالہ سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ آپ تمام مومنین ومومنات سے مرحوم کی ایصال ثواب کی گزارش ہے۔ خداوند کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے