اِسلام آباد میں 60 اور مرچنٹ نگر میں 40 اِسطرح کُل 100 لیڈیز و جینٹس سنڈاس بنائی جائے گی، دورہ کے بعد میڈیا کو بیان دیتے ہوئے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج بروز سنیچر 14 اکتوبر کو دوپہر چار بجے کے قریب مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مقدس سفر حج کے واپسی کے فوراً بعد آج عملی سیاست میں ماضی کی طرح متحرک نظر آئے، انھوں نے محبین کے علاوہ وارڈ کے لوگوں اور بالخصوص محمد رمضان رمضو ممبر ساجد ممبر قلعہ راجو گائیڈ کے ساتھ اسلام آباد کے علاقے کی خستہ حال سنڈاس ( Toilet ) کا دورہ کیا اور بنیادی ضروریات زندگی کے پیش نظر اسکی شکایت تکلیف کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور وارڈ کے لوگوں سے حالات کا جائزہ لیا، بعد از مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بوہرہ باغ اور مرچنٹ نگر کے لوگوں کی شکایت تھی کہ پرانی سنڈاس ہیں اور اس کے دروازے اور بھانڈے ٹوٹ گئے ہیں اور دیواریں بھی متاثر ہیں اور ناقابلِ استعمال ہوگئی ہیں وارڈ کے ذمہ داران و اپنے کارپوریٹروں، محلے کے مرد و خواتین کا فون وغیرہ بھی اس ضمن میں آتے تھے اور آج اسی سلسلے میں جائزہ لینے کیلئے آئے تھے کیا۔
صورتحال ہے ضرورت پڑے گی تو ان شاءاللہ سنڈاس کا کام کرکے دیگے اس پر سے اندازہ ہوا کہ بنوانا ضروری ہے ان شاءاللہ جلدی سے اسکا بجٹ اسٹیمیٹ بنواکرکے آگے کا کام شروع کر دیا جائے گا، ہم نے دیکھا اور وارڈ کے لوگوں نے بتایا کہ 20 سے 30 لیڈیز جینٹس سنڈاس بنی ہوئی ہے مگر استعمال کے قابل صرف تین سے چار سنڈاس ہی ہے ان علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے، اسلام آباد بوہرہ باغ میں 30 لیڈیز و 30 جینٹس سنڈاس مرچنٹ نگر میں 20 لیڈیز و 20 جینٹس سنڈاس بنوانا انتہائی ضروری ہے ہم کُل 100 سو سنڈاس بنوا کرکے دیگے شہر کی بد نصیبی ہے کہ اتنا بڑا کارپوریشن کا بجٹ ہونے کے باوجود، جہاں جہاں جانا ہوا، گندگی دیکھ کرکے قریب جاتے ہوئے جھجھک محسوس ہوتی ہے لیکن جنکی ضرورت ہے اور وہ وہاں رہتے ہیں۔
کسطرح جھیل رہے ہیں انکو معلوم ہے، اسطرح ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی موصوف کو وارڈ نمبر چھ کے رہنے والے مرچنٹ نگر کے کچھ نوجوانوں نے مرچنٹ نگر کی سنڈاس کے دورہ کے دوران انھیں بتایا کہ مرچنٹ نگر کی سنڈاس کی جگہوں پر وارڈ کا کچرا و گندگی جمع ہوتا تھا اور کارپوریشن اس جگہ سے کچرا و گندگی وغیرہ اٹھالیا کرتی تھے مگر ایکاد سیاسی جماعت کے شخص نے اپنے سیاسی دباؤ، طاقت کے بل بوتے پر کچھ لوگوں کو آتی کرمن کرکے گھر بنا کر دیا ہے اور ان لوگوں سے کرایہ بھی وصول کرتے ہیں۔
لہذا آپ بحیثیت رکن اسمبلی کے اس جانب توجہ دیں، وارڈ کے لوگوں کو اس جگہ نئی سنڈاس بنواکرکے محلے کے لوگوں کو راحت رسانی میسر کروائے، اور آتی کرمن سے نجات دلائی جائے، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اس مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا کہ مَیں اِن شاءاللہ اپنی نمائندگی سے یہ کام ریاستی حکومت سے کرواکر دوں گا، دونوں جگہوں کے دورہ کے موقع پر وارڈ کے ذمہ داران کے علاوہ وارڈ کے قلعہ اسلام آباد کے کارپوریٹر اور وارڈ نمبر چھ مرچنٹ نگر علاقے کے حسین انصاری، ابوبکر، خالد احمد، عابد احمد، ماجد احمد، محمد منہاج، خالد وردا، شہزاد احمد، محمد ریحان، عبدالخالق صدیقی کے علاوہ محبان مفتی صاحب گروپ کے اراکین موجود تھے ۔ آنے والے دنوں میں صاف صفائی کو لیکر ٹھوس اقدام کا انتباہ بھی دیا گیا۔
0 تبصرے