مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج بروز سنیچر 6 مئی کو رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نیٹ امتحانی مرکز جے اے ٹی کیمپس کا جائزہ لیتے ہوئے دورہ کیا۔ اسکول کے چیئرمن نہال انصاری نے نیٹ امتحان کی تمام تیاریوں سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو روشناس کرایا۔ جبکہ اس موقع پر مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا کہ اہلیانِ شہر مالیگاؤں کے لئے بہت سعادت و خوش بات ہے کہ میڈیکل لائن سے جو طلباء امتحان دینے کے لیے مالیگاؤں سے باہر جاتے تھے۔جنہیں کافی پریشان اور دشواریاں پیش آتی تھی۔ اور کچھ طلباء معلومات نہ ہونے کے سبب سینٹر پر بر وقت نہیں پہنچ پاتے تھے۔
ان تمام تکلیفوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور شہریان کے بار بار مطالبہ کرنے پر قوم کے سرکردہ افراد اور تنظیموں کی کوشش سے نیٹ سینٹر مالیگاؤں جے اے ٹی کیمپس کو رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اس امتحان میں نمایاں نمبرات حاصل کرکے حکومت کی سیٹوں پر انکا داخلہ ہو ایسی ان کی دلی خواہش ہے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جو سینٹر مالیگاؤں کو ملا ہے انتظامی لائن سے اتنا بہتر طریقے سے اس کام کو انجام دیا جائے کہ یہ سینٹر مستقل طور پر مالیگاؤں میں ہوجائے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ طلباء کے ساتھ جو سرپرست آتے ہیں انکے وقتی طور پر سینٹر کے اطراف رکنے اور چائے ناشتے کا انتظام کیا گیا ہے۔ وہیں جے اے ٹی کیمپس کے چیئرمن نہال انصاری نے کہا کہ بہت خوشی کا موقع ہے کہ ہمارے میڈیکل لائن سے بچے جو نیٹ امتحان کیلئے ناسک و دیگر شہر جاتے تھے۔ لیکن اسکا سینٹر گورنمنٹ سے ہم لوگوں نے اور مفتی اسمٰعیل قاسمی کی مدد سے یہ سینٹر حاصل کیا ہے اس سینٹر سے فائدہ سارے شہر اور آس پاس کے تعلقہ کے میڈیکل کے بچے جو امتحان دینے جاتے ہیں انکو ملے گا۔
0 تبصرے