انیس احمد نے ہریچندرہ نامی شخص کے قیمتی دستاویز لوٹا کر ہندو مسلم بھائی چارگی کی مثال قائم کی

مالیگاؤں: ملک بھر میں ہندو مسلم بھائی چارگی کی جس طرح کی مثالیں ماضی میں ملتی تھیں اب ایسی مثالیں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔ حالات اس طرح کے پیدا کردیے گئے ہیں کہ اس کے بارے میں سوچنا بھی فضول لگتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بعض ایسے افراد موجود ہیں جن کے سبب آج بھی بھائی چارگی کی مثال برقرار ہے۔

مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے انیس احمد انصاری پیشے سے ایک ویلڈر ہے۔ جنہیں نے ہریچندرہ نامی شخص کے قیمتی دستاویز لوٹا کر ہندو مسلم بھائی چارگی کی ایک اعلی مثال قائم کی ہیں۔ دراصل گذشتہ کچھ دنوں قبل ہریچندرہ رام لعل جو کہ چرچ گیٹ کیمپ کے رہنے والے ہیں۔ بس اسٹیشن سے شیواجی مجسمے کے درمیان ان کے قیمتی دستاویز گم ہوگیے تھے۔ دستاویزی گم ہوجانے کے سبب ہریچندرہ کافی پریشان ہوگئے۔ اور ان کی طبیعت اتنی خراب ہوگئی کہ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایسے میں انیس احمد انصاری کو وہ دستاویز مل گئے۔ جس کے بعد انیس احمد نے بحفاظت تمام ضروری کاغذات کو ہریچندرہ رام لعل تک پہنچائے۔ دستاویز ملنے کے بعد ہریچندرہ نے انیس احمد کے اس احسان کا بدلا دعاؤں اور شکریہ سے ادا کیا۔ جبکہ اس دستاویز کو ہریچندرہ تک پہنچانے میں نیو ڈیلکس کے آصف مرزا اور ری سائٹ ٹوڈے چینل کے ایڈیٹر کاشف سمّن نے معاونت کی۔ اس نیوز کے لکھنے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ سماج کو انیس احمد انصاری کے اس کام کی سرہانہ کی جانا چاہیئے تاکہ مستقبل میں بھی لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لئے اسطرح آگے آئیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے