رائل یونیورسل اسکول CBSE میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ اسکول کی سمت رواں دواں

مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) مالیگاؤں شہر کے معروف ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں نئے تعلیمی سال 2023-24 کا آغاز ہوا۔ پہلے ہی دن 70 فیصد سے زائد طلباء اسکول آئے اور پرسکون طریقہ سے اپنی کلاسوں میں شرکت کی۔ اسکول میں اپنے پہلے دن کے حوالے سے طلباء میں جوش وخروش تھا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے دن ہی 70 فیصد سے زائد حاضری ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ پہلے دن سے تمام جماعتوں میں باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا گیا۔ اس دوران طلباء کو مختلف اسکول ایکٹیوٹی کرائی گی۔ اس موقع پر پرنسپل سید ظہیر نے تمام کلاسوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیچر کو ہدایت دی کہ وہ منصوبہ بندی طریقے سے تعلیمی اقدامات کو انجام دے۔ طلباء و طالبات کی زندگیوں میں ڈسپلن اور اچھے اخلاق پیدا کریں اور یہاں کی تمام سہولتوں سے استفادہ حاصل کریں۔ نوٹ: نئے تعلیمی سال کے ساتھ CBSE میں داخلہ جاری ہے خواہشمند حضرت داخلہ اور مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔ 9322417077 / 9326713393

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے