محمد آباد کچرے اور گندگی سے عوام پریشان

مالیگاؤں: رمضان المبارک کے مہینے میں جہاں کارپوریشن انتظامیہ کو شہر میں صفائی کا خاص خیال رکھا چاہئے تھا۔ لیکن کارپوریشن اس معاملے میں پوری طرح ناکام ثابت ہورہی ہے۔ جس کے سبب شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہے۔ کچرے کے باعث شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار ہے۔ جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ محمد آباد گولڈن نگر وارڈ نمبر 14 کی عوام کچرے کے ڈھیر اور گندگی سے سخت پریشان ہوچکی ہیں۔

کچرے کی وجہ سے راہگیروں اور نمازیوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔ کچرے کے ڈھیر کے بارے میں کارپوریشن صفائی محکمہ کو دی گئی لیکن انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ محلے کے سرکردہ افراد نے اس کی شکایت کارپوریٹر کو بھی کی لیکن وہ بھی اس معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ محمد آباد کی عوام نے مطالبہ کیا کہ ایسے غیر ذمہ دار عملہ کے خلاف کارروائی ہونا چاہئے تاکہ علاقے میں وقت پر صفائی ہو اور کچرے سے محلے کو پاک رکھا جائے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے