مرکز کا ایک ہی اصول ’’بی جے پی میں آئو ورنہ جیل میں جائو ‘‘
اگر آپ پاکستان سے پوچھیں کہ شیو سینا کس کی ، وہ بھی بتائینگے، لیکن ہمارے الیکشن کمیشن کو موتیا بند ہوچکا ہے
پاچورہ: میر ا ہندتوا مجھے گئو رکھشا کے نام پر کسی کا قتل کرنا نہیں سکھتا ،گائے کیلئے انسان کا قتل اور کون کیا کھا رہا ہے ۔اس پر نظر رکھنا ،انتہائی غیر مناسب ہے ۔میں ساورکر کے گئو رکھشا نظریہ کو مانتا ہوں ،گائے ماتا ہے بیل کی انسانوں کی نہیں " اسطرح کا اظہار خیال صوبے کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے جلگاؤں ضلع کے پاچورہ شہر میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جلگاؤں کے پاچورہ شہر میں بروز اتوار ۲۳/اپریل کی شام مقامی قد آور سیاسی لیڈرو سابق ایم ایل اے مرحوم راگھو ناتھ او م کار پاٹل(آر او پاٹل ) کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے برسراقتدار ریاستی و مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ادھو ٹھاکرے نے مرکزی حکومت کو نشانہ بتاتے ہوئے کہا ’’ مرکز نے ایک ہی اصول بنایا ہے ۔’’بی جے پی میں آئو ورنہ جیل میں جائو ‘‘حالات ایسے پیدا کردیے گئے ہیں ،جو ہمارے ساتھ ہے ( ٹھاکرے ) ہیں وہ داغ دار ،جو بی جے پی کے ساتھ ہے وہ بے داغ ۔" انہوں نے ای ڈی ،سی بی آئی اور پولیس کے غلط استعمال پر ریاستی و مرکزی حکومت کولتاڑا اور کہا ستیہ پال ملک نے جو قیمتی معلومات دی کہ پلوامہ قتل عام میں ہمارے چالیس فوجی شہید ہوئے، یہ مرکزی وزارت داخلہ کا قصور تھا، انہوں نے نہ صرف ان فوجیوں کو مناسب سیکورٹی فراہم نہیں کی بلکہ طیارے بھی فراہم نہیں کیے جو دئیے جانے چاہیے تھے۔ اسی لئے ان فوجی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ستیہ پال ملک نے کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کی بات کی، کون ان کی باتوں کا جواب دے رہا ہے ؟ جواب دینا تو دور کی بات، سی بی آئی ان کے پیچھا لگا دی گئی۔
خطاب کی شروعات میں ٹھاکرے نے کہا پاچورہ جلسے کا جوش و خروش دیکھنے کے بعد شیو سیناکس کی ؟ ، اگر پاکستان سے بھی پوچھا جائے تو وہ بتائے گا۔لیکن ہمارے پاس موتیا بند ہوئے الیکشن کمیشن کو یہ سمجھتا نہیں ،اس میں ان کا قصور نہیں ہے ۔منتخب ہونے والے غداربن چکے ہیں لیکن ووٹر میرے ساتھ ہیں اور بھگوا کو داغدار کرنے والوں کے ہاتھ ہمیشہ کے لیے توڑ دینا چاہئے ۔ادھو ٹھاکرے نے آر او پاٹل کو یاد کرتے ہوئے کہا آج آر او پاٹل کی کمی محسوس ہوئی، ایک مضبوط اور وفادار ساتھی چلے جانے سے بہت دکھ ہے ۔چالیس غدار چلے گئے وہ اچھا ۔ٹھاکرے نے اپنے سیاسی مخالفین کو ایک مرتبہ پھر چلینج کیا کہ وہ "آج میرے پاس کچھ نہیں، شیو سینا نے نام چرایا، کمان اور تیر چرایا، باپ چوری کر رہا ہے، پھر بھی تم آئو ،میں اپنا نام لاؤں گا،میں ماشل لے آتا ہوں ،بارش سے پہلے نہیں، ابھی الیکشن ہونے دو نتیجے سامنے آجا ئینگے ۔اس سے قبل سنجے راوت ،امباداس دانونے، ویشالی پاٹل، شسما اندھرے وغیرہ نے خطاب کیا۔
0 تبصرے