دوسرے دن بھی مالیگاؤں فیسٹیول میں عوام کا ہجوم، دکانوں اور ثقافتی پروگرام سے ہزاروں مرد و خواتین لطف اندوز


آصف شیخ و طاہرہ شیخ کے ہاتھوں طلباء کی حوصلہ افزائی، دکانوں پر وزٹ، عوامی خدمات کا دائرہ وسیع

ہر دن نیا انداز ، اتوار کو فیسٹیول میں مزید دلچسپ پروگرام ہونگے 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں فیسٹیول لے دوسرے دن بھیا یہاں عوام کا ہجوم دیکھنے کو ملا۔گزشتہ جمعہ کی بہ نسبت آج سنیچر کو عوام کی کثیر تعداد فیسٹیول میں قابل دید رہی ۔سیل زون، کھانوں کی دکانوں اور فن زون میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں نے حاضری لگا کر خوب لطف اندوز ہوئے ۔یہاں دکانداروں کو بھی عوام کا تعاون حاصل رہا ۔عوام نے جم کر مالیگاؤں کی اشیاء کو خریدا اور اسکی سراہنا کی ۔شائقین نے فیسٹیول کے انعقاد پر آصف شیخ رشید کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مالیگاؤں شہر میں اتنے بڑے پیمانے پر اسطرح کے پرامن و بحفاظت طریقہ سے پروگرام کرنا سب کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن آصف شیخ نے وہ کام ماضی میں بھی کیا آور اس بار بھی انہوں نے بہترین انتظامات کیساتھ مالیگاؤں کی عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاحی پیغامات پہنچانے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیا۔دوسری جانب پانچ ہزار نشستوں پر مشتمل کلچر ہال میں طلبہ و طالبات نے اپنی مخفی صلاحیتوں کو بڑے ہی دلنشیں انداز میں پیش کیا ۔یہاں اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو آصف شیخ رشید و طاہرہ شیخ کے علاوہ مہمانوں کے ہاتھوں اعزاز سے نواز کر انکی حوصلہ افزائی کی ۔آڈیٹوریم میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہونے سے دو مرتبہ ہال فل بھر گیا جگہ تنگی دامن کا شکار ہونے لگی تب انتظامیہ نے فوری طور پر زائد کرسیوں کے انتظامات کئے ۔دوسرے دن کے تمام پروگرام بڑے ہی دلچسپ انداز میں پیش ہوئے جہاں مالیگاؤں کہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کر انکی صلاحیتوں کی سراہنا کی ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ اتوار کو بھی مالیگاؤں فیسٹیول میں دلچسپ پروگراموں کا انعقاد ہوگا ۔ہمارا مقصد یہی ہے کہ مالیگاؤں شہر پریس سطح پر آگے بڑھتا رہے ۔کاروبار کے ساتھ ساتھ تعلیم و ہنر میں بھی شہر کسی سے پیچھے نہ رہے یہی ہماری ادنیٰ سی کوشش ہے جو اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں اور شہریان کا تعاون بھی قابل مبارک باد ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے