رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی کا دورہ


مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس کے طلبہ و طالبات کے وفد نے گزشتہ روز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی، آئی آئی ٹی بی) پوائی ممبئی، مہاراشٹر کے 26 واں سالانہ سائنسی نمائش ایشیا کے سب سے بڑے تکنیکی اور سائنس میلہ ٹیک فیسٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ جہاں پروگرام کوآرڈینیٹر نے طلباء کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ طلبہ و طالبات نے آئی آئی ٹی ٹچ فیسٹ ایونٹ میں بہت ساری ٹیکنالوجی اور نمائشوں میں شرکت کی۔ جن میں ڈرون لائٹ شو، مہندرا ریسنگ کار، ٹیک فیسٹ ڈرون ریسنگ، ای ڈی ایم نائٹ (دنیا کا تیز ترین اینٹی شپ کروز میزائل) روبوٹس، مہندرا مارکس مین (بہتر اور سستی بلٹ پروف گاڑی) کے علاوہ دیگر پروگرام شامل ہیں۔ 


کوآرڈینیٹر نے طلباء کو ٹیک فیسٹ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی روبو وار جیسے مقابلوں کے ساتھ دنیا بھر سے شرکت بھی کی جائے گی۔ جبکہ اس سال ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون ریس 16 دسمبر کو آئی آئی ٹی بمبئی کے جم خانہ گراؤنڈ میں منعقد کی گئی تھی۔ جس میں جیتنے والے طالب علم کو ایک لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا تھا۔ اس دوران طلباء کے وفد نے خاص دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مطالعاتی دورہ کو یادگار بنانے کیلئے مختلف مقامات پر فوٹو سیشن بھی کیے۔


اس تعلق سے رائل یونیورسل اسکول کے پرنسپل سید ظہیر نے بتایا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے دورے کا مقصد طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں سے روشناش کرایا جائے تاکہ طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا ہو اور ان کی تنقیدی سوچ بھی پروان چڑھے۔ اور اس طرح کے مطالعاتی دورے طلباء کے علمی استعداد میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ اس دوران انہوں نے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کے ساتھ ساتھ معاونت کرنے والے تمام اساتذہ و سرپرست کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے