شہر کی ترقی کیلئے ہماری جدوجہد اظہر من الشمش، آئندہ ہفتہ مزید تعمیری کاموں کا افتتاح ہوگا: آصف شیخ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں ان دنوں کارپوریشن پر کمشنر راج لگا ہوا ہے لیکن اسکے باوجود بھی عوامی و بنیادی کاموں کی ادائیگی کیلئے لیڈران تگ و دو اور جدوجہد میں مصروف ہیں ۔اس کا نتیجہ ہے مالیگاؤں شہر کے اہم راستوں کی تعمیر نو کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر سرکار سے 15 کروڑ روپے گرانٹ منظورِ کرواتے ہوئے شہر میں تعمیری کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں اور آج اسی فنڈ سے مالیگاؤں ہائی اسکول رونق آباد چوک سے عائشہ حکیم چوک تک 80 لاکھ تخمینہ سے سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز آصف شیخ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر اسلم انصاری، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ سمیت وارڈ کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔اسطرح موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ چونکہ یہی علاقہ کثیر آبادی پر مشتمل ہے اور اس روڈ سے آمد و رفت زادہ رہا کرتی ہیں بالخصوص اسکول کے طلبہ و طالبات کو خستہ حال راستوں سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جسے دیکھتے ہوئے ہم نے اس روڈ کی تعمیر نو کو اولیت دی اور آج اسکا باقاعدہ تعمیری کام شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ روپے تخمینہ سے عمدہ قسم کی کانکریٹ روڈ تعمیر کی جارہی ہے جس سے اطراف کی عوام بالخصوص کئی اسکولی طلباء کو راحت ملے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم تعمیری کاموں کی انجام دہی کیلئے کوشش کررہے ہیں جسکی وجہ سے شہر میں تبدیلی نظر آرہی ہیں اور مزید کاموں کیلئے کارروائی جاری ہیں ۔
اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ہم صرف بیان دیکر عوام کو گمراہ نہیں کرتے بلکہ ہمارے کام زمین پر حقیقت بیان کرتے ہیں ۔ہماری خدمات اظہر من الشمش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ کئی بڑے کاموں کی انجام دہی کیلئے تقریب افتتاح عمل میں لایا جائے گا تاکہ شہر مزید تعمیر و ترقی کی جانب بڑھتا رہے.
0 تبصرے