مالیگاؤں خاتون کیمپس میں اسپورٹس ویک کا شاندار افتتاح


 مالیگاؤں (پریس ریلیز ) خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری مدر عائشہ و الحراء ہائی اسکولوں ، مدر عائشہ گرلس پرائمری و شیخ امام پرائمری اسکولز و جونئیر کالج کے اسپورٹس ویک کی مشترکہ افتتاحی تقریب مورخہ 26 دسمبر 2022 بروز پیر کو خاتون کیمپس میں منعقد کی گئی سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی اس تقریب کا آغاز مالیگاؤں شہر کی کاکانی اسکول کے فزیکل ٹیچر نریش ابھیمینو شیلار صاحب کی۔ اسٹیج پر نریندر سر ، میور سر ، محترمہ مشیرہ پروین صاحبہ ، ہیڈ مسٹریس مدر عائشہ گرلس پرائمری اسکول ، گلاب پنجاری سر ہیڈ ماسٹر مدر عائشہ ہائی اسکول وجونئیر کالج ، تنویر سر ہیڈ ماسٹر شیخ امام پرائمری اسکول و مجیب سر ہیڈ ماسٹر الحراء ہائی اسکول وغیرہ اسٹیج پر جلو افروز تھے۔
 
تلاوتِ قران پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اسکول کے فزیکل ٹیچرس خان نثار سر ، صبیحہ میڈم و ریحان سر کی نگرانی میں این سی سی کے ٹروپ نے مہمانوں کو گارڈ آف آنرپیش کیا بعد ازاں ہیڈ ماسٹرز صاحبان نے مہمانوں کا استقبال کیا
بعد ازاں خطبہ صدارت میں شیلار سر نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پڑھائی کے ساتھ صحت و تندرستی پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دیں نیز آرمی و پولس بھرتی و کھیلوں کے مقابلوں کی تیاری کے لئے اپنی خدمات دینے کا تیقن دیا۔ 

 تقریب ہذا کی نظامت کے فرائض الحراء اسکول کی معاون معلمہ ثمینہ آپا نے بحسن و خوبی اداکیں - عزیز اعجاز سر نے شکریہ و پروگرام کے خاتمے کا اعلان کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے