روسی ٹینک جو یوکرین پر حملہ آور ہیں، ان ٹینکوں پر Z کا نشان بنا ہوا ہے جو پوری دنیا کا دھیان اپنی طرف کھینچ رہا ہے ۔ ہر کوئی اپنے اپنے طور پر اس کا مطلب نکال رہا ہے ۔کچھ کا کہنا ہےکہ یہ ایک فوجی نشان ہے اور کچھ كا کہنا ہے کہ یہ وارننگ ہے۔یہ بحث کافی طویل ہوتی جا رہی ہے۔ روس میں یہ کافی ٹرینڈ ہورہاہے۔روسی کھلاڑی اور روسی عوام اسے اپنی ریلیوں میں استعمال کررہے ہیں ۔مگر حقیقت میں اس نشان کا مطلب کیا ہے۔
یہ نشان Z روسی حروف میں استعمال نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود یہ نشان روس یوکرین جنگ میں ہر جگہ دیکھنے کو ملے رہا ہے ۔ خاص طور پر روسی ٹینکوں پر اور روسی سٹی کے بل بورڈ یہ نشان بنا ہوا ملے گا ۔
کُچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ zappobedi کی مختصر شکل ہے۔ جس کا مطلب روسی زبان میں فتح ہوتا ہے ۔ تو کُچھ کا کہنا ہے کہ zapat کا مطلب روسی زبان میں مغرب ہوتا ہے۔
یوکرین کے صدر کا نام Vladimir Zelinsky ہے، اور یہ حروف یوکرین کی صدر کے لیے استعمال ہو رہا ہے کُچھ کا ي بھی کہنا ہے،اس کے با وجود کیا صحیح ہے یہ کہا نہیں جاسکتا۔ جب کہ یوکرینی سفیر کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب Zaveri ہے۔ روسی زبان میں اس کا مطلب جانور ہوتا ہے۔ یہ فوجی نشانی ہے یا ملکی یکجحتی کہ نشانی ہے۔ اسے لیکر کافی کُچھ بولا جارہا ہے لیکن کچھ بھی صاف نہیں ہے۔
0 تبصرے