ممبئی : مالیگاؤں شہر کیلئے وزارت اقلیت کی جانب سے ایک کروڑ روپیہ کا فنڈ آج ریلیز کردیا گیا ہے ۔اسطرح کی اطلاع ممبئی سے آصف شیخ نے دی ۔موصوف نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ہم نے وزیر اقلیتی امور نواب ملک سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاؤں شہر کے قبرستانوں کی درست کیلئے دو کروڑ روپے فنڈ دیا جائے ۔اسی ضمن میں نواب ملک کی وزارت سے آج 50 فیصد فنڈ کی رقم پہلے مرحلے میں جاری کیے گئے. شیخ آصف نے کہا کہ مارچ آخر ہونے کی وجہ سے فی الحال ایک کروڑ روپیہ کاری کیا گیا اور برقیہ ایل کروڑ روپے آئندہ بجٹ میں شام کرتے ہوئے دیا جائے گا.
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سروے نمبر 107 میں واقع قبرستان کیلئے 40 لاکھ روپے اور درے گاؤں میں سروے نمبر 144 میں نئے قبرستان کیلئے 40 لاکھ روپے منظور کئے گئے اسی طرح عائشہ نگر قبرستان کیلئے 20 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا.شیخ آصف نے کہا کہ نواب ملک سے گزشتہ ماہ کئے گئے مطالبہ کو آج منظوری ملی ہے اور موجودہ وزارت اقلیت کی ذمہ داری وزیر جیتندر آہواڑ سنبھال رہے ہیں.
0 تبصرے