نئی دہلی _ افغانستان میں جمعہ کی نماز کے دوران پھر مرتبہ مسجد میں طاقتور بم دھماکہ پیش آیا۔ جس میں ٹایمز آف انڈیا کی خبرکے مطابق کم از کم 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔53 زخمی ہونے کی اطلاع ہے
یہ دھماکہ قندھار شہر کے پی ڈی 1 علاقہ کی امام باڑا مسجد میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والی مسجد میں ہوا۔دھماکہ اس وقت ہوا جب نماز جمعہ جاری تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔
ہلاکتوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اس سے قبل 8 اکتوبر کو شمالی افغانستان میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شبہ ہے کہ یہ حملہ ایک خودکش حملہ آور نے کیا تھا۔
0 تبصرے