منصورہ انجینئرنگ کالج کے ایف سی سینٹر پر مکمل رہنمائی اور فارم بھرنے کی سہولت
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کی تمام انجینئرنگ کالجوں میں بارہویں سائنس کے بعد انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 2 جولائی 2026 سے ہو چکا ہے، جس کی آخری تاریخ 12 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے کیلئے ایم ایچ ٹی سی ای ٹی (MHT-CET) امتحان دینا لازمی ہے، جبکہ بارہویں سائنس (فزکس، کیمسٹری اور میتھس) میں کم از کم 45 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی ضروری ہے۔ ریزرو کٹیگری اور ای ڈبلیو ایس (EWS) کے طلبہ کیلئے کم از کم 40 فیصد نمبرات درکار ہیں۔
ایف سی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد طلبہ کو کالج اور کورس کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل کرنا ہوگا۔ایف سی رجسٹریشن فیس اوپن کٹیگری کیلئے 1300 روپے اور ریزرو کٹیگری کیلئے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دستاویزات کی تصدیق (Document Verification) آن لائن یا آف لائن دونوں طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔ ضروری دستاویزات میں دسویں اور بارہویں کی مارکس شیٹس، اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (LC)، آدھار کارڈ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، نیشنالیٹی سرٹیفکیٹ اور انکم سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (منصورہ) میں قائم ایف سی سینٹر پر طلبہ کیلئے مفت فارم بھرنے اور مکمل رہنمائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ کورسیس اور داخلہ کے تمام مراحل سے متعلق تفصیلی معلومات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے منصورہ انجینئرنگ کالج تشریف لائیں یا درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔
9028254518- 9028254531
