جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں عالمی یومِ یوگا جوش و خروش سے منایا گیا


مالیگاؤں (پریس ریلیز) جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں عالمی یومِ یوگا نہایت جوش و خروش اور جذبۂ صحت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے مختلف یوگا آسنوں اور جسمانی مشقوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ 

یہ پروگرام ادارے کے چیئرمین الحاج انیس احمد انصاری اور سیکریٹری نہال احمد انصاری کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا، جبکہ ہیڈ ماسٹر سلیم خان سر، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس انصاری فوزیہ میڈم اور فزیکل ٹیچر و انچارج فہمیدہ عبداللطیف میڈم کی نگرانی میں تقریب کو کامیابی سے انجام دیا گیا۔

اس موقع پر فہمیدہ عبداللطیف میڈم نے طالبات کو یوگا کی اہمیت اور اس کے جسمانی و ذہنی فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے روزمرہ زندگی میں ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے پر زور دیا۔ پروگرام میں اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تمام حاضرین نے عالمی یومِ یوگا کے پیغام ’’صحت مند جسم، پرسکون ذہن‘‘ کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’صحت مند جسم ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ عالمی یومِ یوگا منانے کا مقصد طلبہ و طالبات میں جسمانی سرگرمیوں، نظم و ضبط اور صحت مند طرزِ زندگی کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ایسی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتی ہیں بلکہ ذہنی سکون، یکسوئی اور خود اعتمادی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔‘‘

Post a Comment

Previous Post Next Post