مالیگاؤں: شدید گرمی کے بعد اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، کئی علاقوں میں ژالہ باری


مالیگاؤں (اسٹاف رپورٹر) مالیگاؤں شہر اور اطراف میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کے بعد آج دوپہر اچانک موسم نے کروٹ لی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، جس سے شہریوں کو گرمی سے بڑی راحت ملی۔

دوپہر کے وقت اچانک آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے اور کچھ ہی دیر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث درختوں کی شاخیں ٹوٹ کر سڑکوں پر گر پڑیں جبکہ بعض مقامات پر بجلی کی آنکھ مچولی بھی دیکھی گئی۔شہر کے چند علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے باعث لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ اچانک موسم کی تبدیلی نے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی کردی اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔

بارش شروع ہوتے ہی شدید گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں نے راحت کی سانس لی۔ بچے اور نوجوان بارش اور ژالہ باری سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے جبکہ کئی افراد نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کیا۔ تیز ہوا اور بارش کے باعث بعض سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی رفتار متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post