۲ مئی: ملک بھر میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا ٹیسٹ


ناؤنیوزاپڈیٹ (رپورٹ، ایجنسی) قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 2 مئی کو ملک بھر میں سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ یہ اقدام ہنگامی حالات میں رابطہ نظام کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔


حکام کے مطابق یہ ٹیسٹ دہلی این سی آر سمیت تمام ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے دارالحکومتوں میں کیا جائے گا، جبکہ سرحدی علاقوں اور اُن ریاستوں کو اس مشق سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جہاں انتخابی عمل جاری ہے۔
ٹیسٹ کے دوران شہریوں کے موبائل فون پر ایک ہنگامی الرٹ موصول ہو سکتا ہے، جو تیز آواز یا وائبریشن کے ساتھ ظاہر ہوگا۔ متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف ایک آزمائشی پیغام ہوگا اور اس کا کسی حقیقی ہنگامی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق اس مشق کا بنیادی مقصد آفات کے دوران بروقت اور مؤثر معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور کمیونیکیشن سسٹم کی تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس الرٹ کو دیکھ کر گھبرائیں نہیں اور اسے معمول کی کارروائی سمجھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے