کلرنگ، اسکیچنگ اور ہینڈ رائٹنگ مقابلوں میں دارالعلم اسکول کے طلبہ کی شاندار کامیابی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) رنگ اُتسو سلیبریشن آرگنائزیشن (ممبئی) کی جانب سے گزشتہ ماہ کلرنگ، اسکیچنگ، فنگر اینڈ تھمب پینٹنگ اور ہینڈ رائٹنگ کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی نرسری سے ساتویں جماعت تک کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں دارالعلم کے 34 طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پُرکشش انعامات اپنے نام کیے۔

ارحمہ اشفاق احمد (Grade 1) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل مالیگاؤں 4th Rank حاصل کر کے گولڈ میڈل اور دیگر انعامات سے سرفراز ہوئی۔ اسی طرح ابوحنان الطاف احمد (Grade 6) کو A گریڈ ملنے پر خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔ مزید یہ کہ اسکول کے 14 طلبہ کو گولڈ میڈل، 10 طلبہ کو سلور میڈل جبکہ 8 طلبہ کو براؤنز میڈل تفویض کئے گئے ۔ ساتھ ہی تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹس اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ 

اسی طرح آرگنائزیشن کی جانب سے بچوں کی تیاری کروانے والے ٹیچرز بالخصوص کے جی سیکشن ہیڈ ثناء میم، پرنسپل افراح ناز میم اور اسکول مینجمنٹ کی خدمت میں بھی خوبصورت مومنٹو پیش کیے گئے۔ اس پرمسرت موقع پر اسکول کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر نے تمام طلبہ اور ٹیچرز کو اظہار تہنیت پیش کیا۔

منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے