آفاق اکیڈمی منصورہ کے ہونہار طالب علم کی نمایاں کامیابی، محمد حمدان کی جنوبی ہند سطح کے مسابقۂ حفظِ قرآن میں اول پوزیشن

مالیگاؤں (پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ منصورہ کے لیے ایک اور اعزاز کا لمحہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز 6 اور 7 دسمبر 2025 کو حیدرآباد میں جامعۃ الفلاح کی زیرِ نگرانی میں منعقدہ کل جنوبی ہند کے ساتویں سالانہ مسابقۂ حفظِ قرآن کریم میں آفاق اکیڈمی منصورہ کے طالب علم محمد حمدان محمد اطہر نے زمرہ ثانی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ادارے اور شہر کا نام روشن کردیا۔ یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے آفاق اکیڈمی کے پرنسپل انصاری نوید سر نے کہا کہ اس کامیابی کو ادارہ جاتی محنت، معیاری تربیت اور طلبہ کے علمی شعور کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ طالب علم اپنی مسلسل مشق، محنت اور قرآن سے مضبوط تعلق کے سبب نمایاں ہوا۔


یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محمد حمدان جامعہ محمدیہ منصورہ میں منعقدہ مسابقہ مؤسس الجامعہ الشیخ مختار احمد الندویؒ الثالثہ لحفظ القرآن و تجویدہ میں مکمل قرآن کے زمرہ اول میں اول پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ اس کامیابی پر جامعہ محمدیہ منصورہ کے چیئرمین ارشد مختار صاحب نے انہیں 20 ہزار روپے نقد رقم، شہادة التفوق اور شیلڈ سے نوازا۔ واضح رہے کہ یہ سلسلہ وار کامیابیاں اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں کہ جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیراہتمام جاری آفاق اکیڈمی دینی، اخلاقی اور علمی اعتبار سے ایک مضبوط اور منظم تعلیمی ادارہ کے طور پر اپنی شناخت قائم رکھے ہوئے ہے۔ اس کامیابی پر جامعہ محمدیہ منصورہ کے چیئرمین ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری راشد مختار صاحب نے محمد حمدان ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس درمیان پرنسپل انصاری نوید سر اور دیگر اسٹاف ممبران نے بھی طالب علم کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے