ڈسٹرکٹ لیول باسکٹ بال مقابلے میں جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول کی شاندار کامیابی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاستی سطح کے سالانہ اسکول کھیل 2025، محکمہ کھیل حکومتِ مہاراشٹر کے زیرِ اہتمام اور ضلع اسپورٹس آفس کی نگرانی میں، آر بی ایچ ہائی اسکول مالیگاؤں میں 20 ستمبر بروز سنیچر ڈسٹرکٹ لیول باسکٹ بال مقابلے منعقد ہوئے۔ اس میں شہر کے معروف تعلیمی ادارہ جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی انڈر 17 ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل جیت کر فاتح کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ انڈر 19 ٹیم نے رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی پر چیئرمین الحاج انیس احمد انصاری صاحب نے کہا کہ“ہماری طالبات نے جس لگن اور محنت کے ساتھ میدان میں کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، وہ واقعی قابلِ ستائش ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ہمارے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ شہر مالیگاؤں کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ ہم اپنی بچیوں کو ریاستی سطح کے کھیلوں میں مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔”

اسی طرح، سیکریٹری نہال احمد انصاری صاحب نے اپنے تاثرات میں کہا کہ “یہ کامیابی ہماری بچیوں کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ کھیل نہ صرف صحت مند زندگی کی ضمانت ہے بلکہ شخصیت نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ طالبات ریاستی سطح پر بھی شاندار کامیابی حاصل کریں گی اور اپنے ادارے و شہر کا نام روشن کریں گی۔”اس موقع پر دیگر ممبرانِ انتظامیہ نے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، جبکہ ہیڈ ماسٹر سلیم خان سر، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس انصاری فوزیہ میڈم اور فزیکل ٹیچر و انچارج فہمیدہ عبداللطیف میڈم کی محنت کو بھی سراہا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے