مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں کیمپ کے معروف تعلیمی ادارہ دولتی انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل روزا میڈم نے دیوی کے ملہ علاقے میں قائم ویلفیئر کمپیوٹر ملٹی پرپز سروسز اینڈ ٹیوشن کلاسز کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارے کے بانی شہباز خان سر اور ان کے رفقاء نے پرنسپل روزا میم کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران روزا میم نے ادارے کے تعلیمی و تدریسی نظام کا قریب سے جائزہ لیا اور شہباز خان سر کی بے لوث خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز خان سر نہ صرف غریب و پسماندہ طبقات کے بچوں کو کم فیس میں معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں بلکہ جدید اور ڈیجیٹل تدریسی طریقے بھی متعارف کروا رہے ہیں تاکہ یہ بچے مستقبل میں کسی بڑے ادارے کے طلبہ سے پیچھے نہ رہیں۔
اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے روزا میم نے کہا "یہ کام اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ کس طرح ایک فرد کی لگن کئی خاندانوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے اور معاشرے میں امید کی نئی کرن پیدا کر سکتی ہے۔" اس موقع پر شہباز خان سر نے پرنسپل روزا میم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ویلفیئر کمپیوٹر میں طلبہ و طالبات کے لئے درج ذیل سہولتیں جاری ہیں، پہلی تا دسویں جماعت کے لئے کوچنگ کلاسز (ہندی، مراٹھی، انگلش، سائنس، ریاضی) اسکے علاوہ تین ماہ کا اسپیشل انگلش و مراٹھی اسپیکنگ کورس،
ٹیوشن کلاسز، مہندی کلاس، سلائی کلاس اور کمپیوٹر کے بیسک اور ایڈوانس کورس سکھائے جاتے ہیں۔ داخلے اور مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں: 8149155620
0 تبصرے