مالیگاؤں(پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں پرنسپل عرفان عقیل سر کی نگرانی اور رہنمائی میں قومی یومِ کھیل (National Sports Day) نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر اسکول میں مختلف کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے تقاریر کے ذریعے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اسپورٹس ٹیچر عبداللہ انصاری سر نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسپورٹس ڈے نہ صرف ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی یاد میں منایا جاتا ہے بلکہ یہ دن نوجوان نسل کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور کھیلوں میں دلچسپی بڑھانے کا پیغام بھی دیتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر حدیث مبارکہ کا حوالہ بھی دیا کہ "طاقتور مومن، کمزور مومن سے اللہ کے نزدیک بہتر اور زیادہ محبوب ہے۔" اس دوران طلبہ نے بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور "ایک گھنٹہ کھیل کے میدان میں" کا نعرہ بلند کیا۔
0 تبصرے