مالیگاؤں 14 اپریل (پریس ریلیز)خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE)، عبدالمطلب کیمپس میں چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر کی ایماء پر عظیم سماجی مصلح، آئین ساز ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی یومِ پیدائش نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس تقریب کی صدارت اسکول کے پرنسپل انصاری اخلاق سر نے کی۔
تقریب میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلبہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی، جدوجہد اور خدمات پر مبنی تقاریر پیش کیں اور ان کے افکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مختلف پروگراموں کے ذریعے امبیڈکر جینتی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل انصاری اخلاق سر نے کہا، "ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نہ صرف ایک ماہر قانون داں اور ماہر تعلیم تھے، بلکہ وہ ایک عظیم سماجی مصلح بھی تھے جنہوں نے دلتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی پیدائش 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش کے مہو شہر میں ہوئی تھی۔ وہ بھارت کے آئین کے معمار اور دستور ساز کمیٹی کے صدر تھے۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات اور قومی ترانہ کے ساتھ کیا گیا۔ اس طرح رائل یونیورسل اسکول میں یہ دن تاریخ کے عظیم رہنما کی یاد میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔
0 تبصرے