رائل یونیورسل اسکول (CBSE) میں انٹر کلاس اسپیل بی مقابلہ منعقد

مالیگاؤں(پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) میں ایک شاندار اور کامیاب انٹر کلاس اسپیل بی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر اور پرنسپل اخلاق سر کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جن کی محنت اور رہنمائی نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ 

مذکورہ مقابلے میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے حصہ لیا، جنہوں نے بہترین تیاری اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ہر ٹیم نے مسابقتی ماحول میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کی۔ چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر نے طلباء کی محنت کو سراہتے ہوئے ایسے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا، جو طلباء میں تعلیمی ترقی اور زبان سے محبت پیدا کرتے ہیں۔

پرنسپل اخلاق سر نے بھی اس مقابلے کی کامیابی پر ٹیموں کو مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کا وعدہ کیا۔ آج کے فاتحین کا اعلان سالانہ تقریب میں کیا جائے گا، اور انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس مقابلے نے نہ صرف طلباء کی محنت اور قابلیت کو اجاگر کیا بلکہ اسکول کی تعلیمی کاوشوں کو بھی نمایاں کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے