رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں جشن یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقاریب

ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا: رضوان عبدالمطلب سر

مالیگاؤں (پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس مالیگاؤں میں 76 واں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز پرنسپل انصاری اخلاق سر (رائل یونیورسل اسکول CBSE) کی نگرانی میں ہوا۔ قبل اس کے ٹھیک صبح نو بجے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب کے ہاتھوں سے رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئی. بعدازاں قرات سے تقریب جشن یوم جمہوریہ کا آغاز ہوا. اس دوران مالیگاؤں فیسٹیو 5 میں ایکشن سونگ اور حب الوطنی گیت پیش کرنے والے رائل یونیورسل کے انعام یافتہ طلبہ کا رضوان عبدالمطلب سر اور ریحان عبدالمطلب سر کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ جبکہ معزز مہمانان کا تعارف و رسم گل پوشی کے فرائض کو مصباح پیرزادہ میڈم نے بخوبی انجام دیا۔

معزز مہمانان میں رضوان عبدالمطلب (چیئرمین)، ریحان عبدالمطلب (ڈائریکٹر)، ڈاکٹر ثناء ریحان شیخ میڈم، راشد اختر (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، ڈاکٹر احمد نور (پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، پروفیسر طارق دیشمکھ (پرنسپل آف آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی)، ڈاکٹر سلیم شاہ (آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، انصاری اخلاق سر (پرنسپل آف رائل یونیورسل اسکول) کے علاوہ ناظم شیخ، وسیم شیخ، مختار شیخ وغیرہ نے شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء وطالبات مع اساتذہ و اسٹاف شامل رہیں۔ اس درمیان رائل یونیورسل اسکول اور کالج کے طالبات نے حب الوطنی گیت، ایکشن سونگ، انگلش اردو اور ہندی زبان میں تقریریں کی۔ اور یوم جمہوریہ کے دن کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا، ملک کے آئینی اقدار اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر نے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی عبدالمطلب سر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی کاوشوں کی وجہ سے ہم سب یہاں موجود ہے۔ عبدالمطلب سر نے انتہائی کم وسائل میں اس ادارے کی بنیاد رکھی جہاں آج ہزاروں طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ رضوان عبدالمطلب سر نے طلباء کو قومی ترقی میں حصہ لینے اور اپنی تعلیم کو ایک مثبت مقصد کے لیے استعمال کرنے کی ترغیب دی۔  یوم جمہوریہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے آئین کی منظوری کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں قومی یکجہتی، مساوات، اور حب الوطنی کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ جشن یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری تمام کیمپس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جبکہ اس دوران تمام اساتذہ و یونٹس ممبران نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر رہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے