مالیگاؤں(پریس ریلیز) حالیہ اسمبلی الیکشن شہری سیاست اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کس نمائندے کو رُکن اسمبلی ہونا چاہیے اس معاملے کو لیکر شہر کی مشہور و معروف تنظیم آل انڈیا سُنّی جمیتُ الااسلام و نقیبِ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب کی رہنمائی و سرپرستی میں جائزہ کمیٹی قافلہ کا دوسرا دن خانقاہ قدیریہ اشرفیہ مداریہ رمضان پورہ ،مولانا امتیاز قدیری، صوفی رمضان سالکی، صوفی رفیق قدیری، الجامعاتُ الزہرہ اہلسنت اظہارُ العُلوم مدرسہ اہلسنّت شفاعۃُ القرآن مہتمم و جامع مسجد یا رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے خطیب و امام حافظ غفران اشرفی صاحب، سُنّی دعوتِ اسلامی مالیگاؤں کے اہم رُکن محترم جیمل رضوی صاحب و دیگر معززینِ شہر سے ملاقات کی گئی تمام حضرات نے جائزہ کمیٹی کے ممبران کو اپنا قیمتی وقت اور نیک مشوروں سے نوازا موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس وفد میں صوفی نورالعین صابری ،اکبر سیٹھ اشرفی، محمد عارف نوری، نصیر احمد رضوی، صوفی فیاض قدیری، مولانا امتیاز قدیری، صوفی افضال قدیری، محمد عمران اشرفی، مولانا عبدالرشید مجددی، برکتی مصطفیٰ، حافظ عرفان رضا، شکیل مقادم و دیگر صاحبان موجود تھے۔
0 تبصرے