مجلس اتحاد المسلمین کے دونوں آمدار بینر کے ساتھ اسمبلی کی پائتری پر احتجاج کیا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے خود پہنچے


اضافی گھر پٹی کم کیے جانے کا مطالبہ، چار ہزار روپے آنے والی گھر پٹی کو ایک لاکھ روپے سے زائد کردی گئی ہے

ایکناتھ شندے نے پردھان سچیو کو کال کرکے اس اضافی گھر پٹی رد کرنے کا حکم دیا

مالیگاؤں (پریس ریلیز) بروز بدھ 3 جولائی کو جاری اسمبلی مانسون اجلاس میں کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی اور دھولیہ کے ڈاکٹر فاروق شاہ اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کر رہے تھے، دھولیہ کارپوریشن میں عائد اضافی گھر پٹی رد کرنے کا بینر بھی ہاتھوں میں لیا تھا، مجلس کے دونوں ایم ایل ایز کو اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھے دیکھ کر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بذات خود انکے پاس پہنچے، اور انھوں نے ان دونوں سے گفتگو کی، اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں اضافی گھر پٹی کی شکایت کی، انھوں نے کہا کہ چار ہزار کی گھر پٹی پچاس ہزار روپے کردی گئی ہے، غریب عوام پریشان ہیں مالیگاؤں 67 فی صد کی سطح غربت کی زندگی گزارنے والوں کی ہے مالیگاؤں کارپوریشن گھر پٹی ریویژن کے نام پر غیر منصفانہ طور پر اضافی گھر پٹی کی نئی شرح کا نفاذ کیا گیا ہے، اس وقت دھولیہ کے ڈاکٹر فاروق شاہ آمدار نے دھولیہ کارپوریشن حدود کی اضافی گھر پٹی کو رد کرنے اور اسے واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جائزہ لینے کے بعد پردھان سچیو کو حکم دیا ہے، آنے والا وقت بتائے گا کہ واقعی اس پر عمل ہوتا ہے یا پھر وقتی زبانی جمع خرچ کی گئی ہے. نیشنل میڈیا کے نمائندوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مَیں نے دیڑھ سے دو سال قبل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے پروپرٹی ٹیکس کی بے تحاشہ اضافے کی شکایت کی تھی، اسے رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا، مالیگاؤں شہر ہو یا دھولیہ یہاں کے لوگ بکثرت مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور اس طرح کا اضافی چارج عوام کیلئے بہت تکلیف کی بات ہے، جو 900 روپے گھر پٹی ٹیکس تھا اسے 38 ہزار روپے کردیا گیا ہے، اور جو چار ہزار روپے تھا اسے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کردیا گیا ہے، ابھی اصولی طور پر وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے مگر مہا نگر پالیکا پر اس آرڈر کے بعد کیا ہوتا ہے یہ تو وقت بتائے گا، اور یہ رد ہونا چاہیے اور ہوگا ایسا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی بات سے لگتا ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے