مالیگاؤں(پریس ریلیز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا طلبہ نو جوانوں کی ایک تنظیم ہے۔ جو ان کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں نشو و نما دینے ان کے اخلاق وکردار کو سنوارنے اور انہیں ملک وملت کے لئے مفید بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ ایس آئی او کا قیام 1982 میں عمل میں آیا اور اسے اور 2010 میں ملک گیر خدمات کے عوض یونیسکو (اقوام متحدہ تعلیمی ثقافتی تنظیم) کی جانب سے بیسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایس آئی او 1 تا 10 جولائی 2024 ملک گیر سطح پر تعمیر اخلاق مہم بعنوان: "ایک جہان نو تراشیں گے بلند کردار سے" منارہی ہے۔ علم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور یہ اس پر فرض بھی ہے کہ وہ ہمیشہ علم کا طالب ہو اور اس کے حصول کی کوشش کرتا رہے۔ علم ایک انسان کو عام انسانوں سے ممتاز کرتا ہے اور اس پر یہ مزید ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ اس علم پر عمل کرے اور اس کی ترویج کا کام کرے۔ اس اہمیت کے باوجود ہمارے تعلیمی اداروں اور سماج کو مختلف مسائل درپیش ہیں۔
جیسے طلبہ کے فارغین کی بڑی تعداد بے مقصد زندگی گزار رہی ہے۔ کیمپسز میں سماج مخالف سرگرمیوں جیسے کہ چھیڑ چھاڑ، ریلنگ، چوری طلبہ کا بڑھتا ڈرگس کا استعمال اور یہاں تک کہ قتل کے معاملوں میں پریشان کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔ طلبہ برادری کا ایک اہم حصہ سماج کے لئے ایک اخلاقی رول ماڈل بننے کا خواب کھو بیٹھا ہے، جس کے نتیجے میں طلباء اپنے اساتذہ کا احترام کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں اور اساتذہ بطور سر پرست اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ اور سماج میں طلبہ نو جوانوں کو برائیوں کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہر جانب نظر دوڑ لینے آپ کی نظر شاز و نادری وہاں پڑھ سکیں گی جہاں اس طوفان نے تباہی نہ مچائی ہو فحاشی، عریانت در گز فسق و فجور بنسی آوارگی علم و زیادتی اور معصیت و نافرمانی ہر طرف عام ہوگئی ہے۔ اسطرح کا اظہار خیال میڈیا سینٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کے پی ایچ ڈی اسکالر برادر سلطان حسین (SIO نیشنل سکریٹری) نے کیا۔
اس موقع پر برادر عمر فاروق(SIO جوائنٹ سکریٹری) نے کہا کہ طلبہ و نوجوانوں کو اور اس معاشرے کو ان برائیوں سے بچانا موجودہ وقت میں انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ اس خدمت کا سب سے بنیادی تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنے آپ میں اخلاق کا ایک مثالی نمونہ پیش کریں، اخلاق و کردار کی روشنی سے گھٹاٹوپ اندھیرے کو پاک کرکے رکھ دیں۔ اصلاح و دعوت و تبلیغ کا اغاز اپنی ذات سے کیا جائے اور اس کے بعد شہادت علی الناس کے ادائیگی کے لیے امت مسلمہ کو بھی کھڑا کرنے کی کوشش کریں۔ وہ دن دور نہیں کہ ہم سب مل کر ایک ایسے سماج کی تحصیل کر سکیں جہاں یکی کرنا آسان اور برائی کرنا اوراس پر باقی رہنا مکن بن جائے۔
ایس آئی او طلبہ اور نو جوانوں کی زندگی میں اخلاقی اقدارکو پروان چڑھا کر انہیں بیدار کرنے، ان کی تربیت کرنے اور ان کو اخلاقیات کے علم بردار بنانے کے لیے پچھلی چار دہائیوں سے کوشاں ہے اورتعلیمی نظا میں اعلی اقدارکوفروغ دینے اور تعلیم اداروں میں بہتر تعلیمی اور اخلاقی ماحول پروان چڑھانے کے لئے سرگرم ہے۔ مقامی صدر برادر سعود ابراہیم بتایا کہ اس ضمن میں SID کے نیشل سکریٹری برادر سلطان حین کی شہر آمد پر مختلف اسکولوں میں طلبہ سے خطاب ٹیچرس سے ملاقات ، الامین یونانی کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ نیز جماعت اسلامی ہند مالیگاؤں کے افراد اور جماعت کی ذیلی تنظیموں کے افراد سے بعد نماز عصر ایک خصوصی ملاقات ہوئی اور اس تناظر میں دوپہر ساڑھے تین بجے شہر کی صحافی برادری کے ساتھ پریس کانفرنس لی گئی۔
0 تبصرے