اعجاز بیگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ کیا

عوامی پریشانیوں کو حل کرنے کیلئے کمشنر سے کی خصوصی ملاقات

مالیگاؤں (پریس ریلیز) 98. 89 نظام پورہ. اقراء نگر. گلشن الیاس. باغ مدینہ ان علاقوں کی عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب کو فون کرکے بلایا اور اپنے علاقے کے مسائل دکھائے جس میں سٹی لائٹ اور گٹر کا اہم مسئلہ تھا. ان علاقوں میں سٹی لائٹ اور گٹر نا ہونے کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار تھی تب ان لوگوں نے اپنی پریشانیوں کو موجودہ آمدار و سابق آمدار کے لوگوں سے کی لیکن انہوں نے دلچسپی نہیں دکھائی تب عوام نے کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب سے رابطہ کیا اور انہیں اپنی پریشانیاں بتائی کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب نے انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے مالیگاؤں کمشنر سے ملاقات کی اور گٹر و سٹی لائٹ کے مطالبے کئے کمشنر نے اعجاز بیگ صاحب کی باتوں کو بغور سننے کے بعد سٹی انجینیر بچھاؤ صاحب کو بلا کر بیگ صاحب و حاضرین کے سامنے ہی اپنا آرڈر جاری کر دیا اسی بیچ بیگ صاحب نے حبیب لانس سے لیکر قسمت سائزنگ روڈ کی دقتوں کا ذکر بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ روڈ بھی فوراً بنوائی جائے. 

کمشنر صاحب نے بیگ صاحب کو کہا کہ اوپر دیئے گئے علاقوں میں جو گٹر کا مسئلہ ہے میں ان گٹروں کو انڈر گراؤنڈ ڈرینیج گٹر سے جوڑ دوگا اور جہاں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج سے گٹر ملانے میں دقت ہوگی وہاں گٹر بنائی جائے گی اسی طرح حبیب لانس والے روڈ کا مسئلہ جسے کمشنر صاحب نے اعجاز بیگ کے سامنے سٹی انجینیر کو کہا کہ فوراً اسٹیمیٹ بنایا جائے اور اس روڈ کا کام جلدی سے کروانے کی کوشش میں لگ جائے تمام ہی افراد نے کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اس کام کیلئے مبارکباد پیش کی مستقبل میں بیگ صاحب کے ساتھ کھڑے رہنے کا وعدہ بھی کیا. ایسی پریس ریلیز کانگریس سیکرٹری عبدالغفار شیخ و عادل پٹھان نے روانہ کی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے