حسب روایت جمعیت علماء مدنی روڈ نے شہر کے عمومی و مخیر حضرات کے تعاون سے آسمانی، سلطانی مصیبتوں کے شکار افراد کی مدد جمعیت کر رہی ہیں جمعیت علماء کی خدمات اظہر من الشمس ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج بروز اتوار 14 جولائی کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب جمعیت علماء مدنی روڈ کا ایک وفد مقامی صدر مفتی اسمٰعیل قاسمی کی قیادت میں بسم اللہ چوک رمضان پورہ میں شاہد کرانہ کے پاس آگ سے متاثر ایک مکان کو جمعیت علماء مدنی روڈ نے ایک منزلہ عمارت تعمیر کے ساتھ 63 عدد برتن کا سیٹ اور پندرہ دنوں کا راشن دینے کیلئے پہنچی، یاد رہے کہ 2 جون کو رات میں بسم اللہ چوک رمضان پورہ میں شاہد کرانہ کے پاس آگ سے دو گھر جل گئے تھے اسوقت متاثرین مکانات کا جائزہ لینے کیلئے مفتی اسمٰعیل قاسمی، انیس فہمی، عبدالرحمن پیارے، عمران مانے وغیرہ پہنچے تھے اسوقت معائنہ کرنے کے بعد میڈیا میں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد مکان کی تعمیر کا اعلان کیا تھا میٹنگ میں مکان بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا دیڑھ ماہ کے اندر ایک مکان یک منزلہ عمارت کی تعمیر آج تکمیل کو پہنچی.
دو آگ متاثرین مکانات میں ایک مکان کے مالک صاحب استطاعت تھے اور ذکوۃ صدقات کے مستحق نہیں تھے اور انھوں نے اپنے مکان خود بنانے کا فیصلہ کیا تھا، آج ایک مکان کی تعمیر مکمّل ہونے پر جمعیت علماء کا وفد مالک مکان کو گھر کی چابی تالا کے ساتھ 63 عدد برتن کا سیٹ اور پندرہ دنوں کے راشن اناج دینے کیلئے پہنچے، اس وفد میں مفتی اسمٰعیل قاسمی، عبدالمالک بکرا، انیس فہمی، عبدالرحمن پیارے، عمران انجینئر، عمران مانے مولانا کمپاؤنڈ، عزیزالرحمن نوفل، مولانا عبدالمتین قاسمی، عمران ماسٹر وغیرہ موجود تھے اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ 2 جون کو رات میں اس جگہ آگ کا سانحہ پیش آیا تھا دو گھروں میں سے ایک مکان کے مالک کے چار بیٹے ہیں اور انھوں نے کہا کہ ہم اپنا مکان تعمیر کر لے گے اور انھوں نے کچھ پیسے قرض کرکے تعمیر کرلیا ہے انھوں نے دعاؤں کی درخواست کی ہمارا گھر بن جائے دوسرا یہ مکان جہاں ہم کھڑے ہیں یہ غریب شخص کا تھا اور جل کر راکھ ہوگیا تھا۔
اسکی خستہ حالت کی وجہ سے اسے اچھا بھرکر مکان کی الحمداللہ تعمیر جمعیت علماء نے شہر کے عام مسلمانوں کے تعاون سے بنایا تقریباً سوا دو لاکھ روپے سے زائد پیسوں سے اسکی تعمیر ہوئی اور مزید 63 عدد برتن کا سیٹ اور پندرہ دن کا راشن اناج بھی آگ متاثر مکان کو دیا گیا، موصوف نے کہا کہ بتانے والوں نے بتایا کہ جمعیت اہل حدیث نے 15 ہزار روپے دیا تھا جو مالک مکان کے پاس ہے ہم نے اسے تعمیر میں استعمال نہیں کیا ہے باقی کسی نے کوئی مدد نہیں کی ہے لوگ آئے اعلان کیا مگر کچھ نہیں دیا۔
الحمداللہ جمعیت علماء نے جس طرح ماضی میں حادثات میں آگ متاثرین کو مکان بناکرکے دیا، یہ مکان بسم اللہ چوک رمضان پورہ والا بھی بناکرکے دیا گیا ، یہ مکان میں کافی گڑھا تھا اسکو بھرکرکے فاؤنڈیشن دے کر زمین سے ڈھائی فٹ اونچا بناکرکے ، باتھ روم، کچن ٹیبل اور اوپر بھی ہال بنایا گیا ہے اللہ تعالیٰ آگ متاثرین مکانات سب کو ساد و آباد رکھے جمعیت علماء کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور سب کی جان و مال عزت و آبرو میں برکت عطا فرمائے آمین
0 تبصرے