مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی شناخت مسجد و میناروں کے شہر سے ہوتی ہے۔ یہاں ہر دوسری گلیوں میں مدارس و مساجد کے مینار نظر آجائے گے۔ مالیگاؤں میں واقع نیا بس اسٹینڈ اپسرا ہوٹل سے متصل مسجد عبداللہ بن مسعود کیلئے تقریبا 2 کروڑ 75 لاکھ روپے کی زمین خریدی گئی ہے۔ جس میں مسجد انتظامیہ کے زمہ دار حاجی سیلم اپسرا نے 75 لاکھ روپے کی رقم ادا کی۔
اس سلسلے میں مسجد کے امام مولانا مختار جمالی نے کہا کہ 20 سال قبل اس مسجد کا قیام عمل میں آیا تھا۔ جب اس علاقے میں صرف دو مساجد ہوا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد سے لگ کر جو یہ جگہ ہے وہ برائی کی آماجگاہ بنے والی تھی، لیکن اللہ نے اس کا مقدر کچھ اور ہی لکھا تھا۔ اس لئے مارچ میں رمضان المبارک کے مہینے میں کافی دشواریوں کے بعد اس زمین کا سودا 2 کروڑ 75 لاکھ روپے میں منظور ہوا۔ جس میں مسجد انتظامیہ کے زمہ دار حاجی سیلم اپسرا نے 75 لاکھ روپے کی رقم ادا کی۔ جبکہ مسجد انتظامیہ نے ایک زرخطیر رقم ادا کرکے خریدی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے قوم کے مخیر حضرات سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مسجد بنانے کیلئے زمین خریدی ہوگی اور وہاں اب تک آبادی نہیں بسی ہے، تو وہ زمین فروخت کرکے اس کی رقم مسجد عبداللہ بن مسعود کیلئے دے دی جائے۔
اس دوران مولانا جلیل احمد انصاری نے کہا کہ جگہ کی مناسبت سے اس مسجد کی تعمیر اس طرز عمل پر ہوئی ہے کہ یہاں صرف چار صفیں ہے۔ جس کے سبب
رمضان المبارک اور خاص طور پر جمعہ کی نماز میں کافی دشواریوں پیش آتی ہے۔ جگہ نہ ہونے کی صورت میں مصلیان کی ایک بڑی تعداد کو مسجد سے بنا نماز ادا کیے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قلیل مدت میں تقریبا 2 کروڑ روپے کی رقم کی ادائیگی کرنا ہے۔ انہوں نے شہریان سے اپیل کی کہ رقم کی ادائیگی کیلئے مسجد کا بھرپور تعاون کریں۔ تعاون کرنے والے مخیر حضرات دیئے گئے نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ مولانا مختار جمالی:
+8149114446، جلیل احمد انصاری
93726 90406، مولانا قیوم قاسمی:
9823713864
0 تبصرے