رائل یونیورسل اسکول (CBSE) دسویں جماعت کے پہلے بیچ کے کامیاب طلباء کا استقبال

رائل یونیورسل اسکول (CBSE) نے دسویں جماعت کے پہلے بیچ کے کامیاب طلباء کیلئے تہنیتی تقریب منعقد کی

مالیگاؤں(پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) نے دسویں جماعت کے پہلے بیچ کے کامیاب طلباء کیلئے تہنیتی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر چئیرمین رضوان عبدالمطلب سر اور ریحان عبدالمطلب سر کے ساتھ ساتھ پرنسپل اخلاق انصاری سر نے دسویں جماعت کے پہلے بیچ کے طلباء کا استقبال کیا، اور سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے حاصل شدہ مارک شٹ کو طلباء کے سپرد کرتے ہوئے انہیں مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔

اس درمیان چئیرمین رضوان عبدالمطلب سر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیگر اسکولوں کے طلباء کے مقابلے میں مختلف ہیں۔ کیونکہ آپ نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے 10ویں جماعت میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ دراصل NEE JEE IIT اور مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کیلئے سی بی ایس ای نصاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

جبکہ اس دوران ریحان عبدالمطلب سر نے طلبہ کی کامیابی کے لئے ان کے والدین کی کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ وہیں پرنسپل اخلاق انصاری سر نے طلباء کو سخت محنت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ سائنس اور میاتھس کے بجائے دوسرے کورسس کے بارے میں بھی سونچیں، کیونکہ بہت سارے بچے انہی دو مضامین کو جانتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی بہت سے کورسس ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے