مالیگاؤں(پریس ریلیز) بارش کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اور شہر میں ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی ضلعی صدر اعجاز بیگ صاحب و کانگریس پارٹی کے دیگر لیڈران نے ایک وفد کی صورت میں شہر کمشنر سے ملاقات کی اس ملاقات میں شہر کے ان اہم کاموں پر بات چیت ہوئی.
شہر میں جلد از جلد صاف صفائی کا نظام درست کیا جائے اور مچھروں کے خاتمے کیلئے دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے، فتح میدان سے لیکر بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تک سیمنٹ کنکریٹ روڈ کا ورک آرڈر نکل چکا ہے کام فوراً شروع کیا جائے اس کام سے راہگیروں اور میت کے ساتھ آنے جانے والے افراد کو آسانی پیدا ہوگی،شہر کے تمام نالوں کو تَل سے صاف کیا جائے بارش کا پانی آسانی سے نکلے گا اور اس وجہ سے روڈ پر پانی آنے کی شکایت کم سے کم ہوجائے گی.
جب سے کارپوریشن ڈکلیئر ہوئی ہے تب سے شہر کی عوام پر ہر سال 5 پرسنٹ پانی پٹی کا بوجھ ڈالا جاتا ہے اسے بند کیا جائے اس سے غریبوں کو راحت ملے گی، ہلال پورہ، منشی شعبان نگر، شبیر نگر، گلشیر نگر، گلشن ابراہیم ان علاقوں کو پانی کی تکلیف سے نجات دی جائے. علی اکبر ہاسپٹل پانی کی ٹانکی سے بدل کر ان علاقوں کو اسلام آباد پانی کی ٹانکی سے پانی سپلائی دی جائے گرو وار وارڈ کے ان علاقوں کو راحت ملے گی.
ان تمام مطالبات کو سننے کے بعد کمشنر نے تمام شعبوں سے منسلک افراد کو بلا کر صاف لفظوں میں سارے کام گنوائے اور خصوصی ان مطالبات پر توجہ دینے کو کہا اور یہ بھی کہا کہ بذات خود میں بھی ان جگہوں کا دورہ کرو گا. وفد میں شامل تمام افراد کو کمشنر نے یقین دلایا کہ دو روز میں آپ کو کام ہوتے ہوئے دکھائی دے گے آپ بھروسہ رکھے. اسی بیچ وفد میں شامل افراد نے کہا کہ ہمیں کام کرانے کے قانونی طریقے معلوم ہے اور ہم منہ کالا کرنا بھی جانتے ہیں اور گوبر مارنا بھی جانتے ہیں. ہمیں آپ بلکل بھی مجبور مت کرنا کہ کانگریسی اسٹائل میں ہم آپ کو سبق سکھائے. آپ جو وعدہ کر رہے ہیں اس پر فوراً عمل ہونا چاہیے.
0 تبصرے