نیشنل میعار اور انوکھے طرز پر تعمیر ہوٹل فوڈ قصبہ کی آج افتتاحی تقریب

مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج بھی مالیگاؤں شہر کی عوام سیرو تفریح کے مقامات اور بہتر طرز کے گارڈن جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہفتے اور تہواروں کی تعطیلات کے دوران شہر کا ایک بڑا طبقہ اپنی فیملی کے ساتھ نیشنل ہائی وے پر واقع دور دراز کی ہوٹلوں کی طرف رخ کرتا ہے۔ شہریان کی اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے انور ہندوستان والا اور اقبال چائنیز گروپ نے شہر سے قریب خوشگوار ماحول میں اپنی نئی برانچ ہوٹل فوڈ قصبہ کی تعمیر نیشنل میعار اور انوکھے طرز پر کی ہے۔

جس کی افتتاحی تقریب 26 جون 2024 بروز بدھ بعد نماز عصر فوڈ قصبہ جنتا نمبر ون سائزنگ الفیض انٹرپرائزز نیشنل ہائی وے نمبر 3 (مالیگاؤں) پر منعقد کی گئی ہے۔ قرآن خوانی اور خصوصی دعا بدست استاد معہد ملت شیخ طریقت حضرت مولانا قاری الطاف حسین صاحب ملی فرمائیں گے۔ اور خلیفہ ومجازبیعت حضرت مولانا محمد قمرالزماں صاحب آلہ آبادی مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں بطور مہمان فرزندان مرحوم عثمان سیٹھ چمڑے والا، ڈاکٹر مصطفٰی کمال حاجی محمد ہندوستان والا، اسحاق حاجی محمد ہندوستان والا، فضل امین(منا سیٹھ) حاجی محمد ہندوستان والا، حاجی آزاد احمد صاحب، حاجی شکیل احمد، نثار احمد محمد حنیف صاحب کے علاوہ شہر کی دیگر معزز شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ انور ہندوستان والا اور اقبال چائنیز گروپ کے ذمہ داران نے اس دعوت نامہ کے ذریعے شہریان سے اس تقریب میں شرکت کی گزارش کی ہے۔












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے