قربانی کا گوشت مستحقین کے گھروں تک پہنچائیں گے: صدر سہیل ڈالریا

مالیگاؤں (پریس ریلیز) آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ جو کہ ایک فلاحی ادارہ ہے۔ جو گذشتہ کئی برسوں سے سماجی و فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے۔اس ادارے کے نوجوان ہمہ وقت قوم کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ اسی ادارے کے نوجوانوں نے گذشتہ 23 سالوں سے ان مقامات پر جہاں بقرعید کا گوشت نہیں پہنچ پاتا، ان لوگوں تک گوشت پہنچا کر انھیں بھی خوشیوں میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نام و نمود سے پرے ہوکر یہ خدمت بڑے ہی تن من دھن سے اس ادارے کے نوجوان انجام دے رہے ہیں۔ 

اور ان بستیوں تک جہاں گوشت نہیں پہنچتا، گوشت پہنچانے میں کامیابی بھی حاصل ہوتی ہے، ان بستی والوں کی خوشی  قابل دید ہوتی ہے، بے شک ان کے دل سے جو دعائیں نکلتی ہیں. اسمیں ضرور ان لوگوں کا بھی حصہ ہوگا جنہوں نے اپنی قربانی کا گوشت ان تک پہنچانے میں ہماری مدد کی، تو آپ بھی اپنی قربانی کا گوشت اصل مستحقین تک پہنچائیے. 

گزارش ہے کہ قربانی کا گوشت ہمارے سینٹر آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ، فتح میدان، نزد اپنا ملک سینٹر تک پہنچادیں، یا پھر ایک فون کریں ہم آکر گوشت حاصل کرلیں گے۔اور ہم مستحقین تک پہنچا دیں گے. اسطرح کی تفصیل معروف سماجی کارکن و صدر سہیل احمد ڈالریا نے نمائندے کو روانہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال شہر مالیگاؤں سمیت تعلقہ میں ہزاروں مسلم گھروں تک گوشت پہنچایا۔ ہمارا مقصد معاشرے کے محروم طبقوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ 

رابطہ نمبرات: 
9823087860
9226788042
9226990469

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے