عید بعد علی اکبر اسپتال کے سامنے حاجی شیخ شفیع مسجد کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا :آصف شیخ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) سروے نمبر 10 سنگمیشور شیوار نیشنل ہائے وے نمبر تین سے متصل نز د مسجد صابر و جن، مالدہ شیوار گلشن ابراہیم میں مدرسہ بیت الیتمی معہد الصالحات سے لگ کر خانواده مرحوم شیخ رشید شیخ شفیع کی جانب سے بیاد مرحوم شیخ رشید "مسجدِ شیخ رشید" کا سنگ بنیاد خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع کے ذمہ داران حاجی رفیق شیخ، حاجی جلیل شیخ، حاجی عقیل شیخ، آصف شیخ ،حاجی خالد شیخ و مفتی عبد القیوم اور مدرسہ و مسجد کے ٹرسٹیان کے دست مبارک سے گزشتہ کل 26 شعبان مورخه 8 مارچ 2024ء بروز جمعہ بعد نماز عصر عمل میں آیا۔اس موقع پر مفتی عبد القیوم اشاعتی نے مساجد کی تعمیر میں انبیاء علیہم السلام کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کی اہمیت و افادیت پر خطاب کیا اور عامتہ المسلمین سے کہا کہ مساجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔انہوں نے مرحوم شیخ رشید صاحب کی دور اندیشی و قوت فیصلہ پر تفصیلی خطاب کیا.
مفتی عبد القیوم نے کہا کہ اس علاقے میں مدرسہ و مسجد کی تعمیر ہورہی ہیں اور اس کام کیلئے اللہ تعالٰی نے خانوادہ شیخ رشید کو منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جگہ ایک ٹرسٹ کے نام پر خریدی گئی تھی لیکن اس زمین کو لیکر گزشتہ پندرہ سالوں سے تنازعہ جاری تھا لیکن اس تنازع کو شیخ رشید نے صرف پندرہ منٹ میں حل کیا تھا اور اپنے حصے کی رقم بھی مسجد کیلئے عطیہ کیا تھا ۔مفتی موصوف نے کہا کہ ہم خانوادہ شیخ رشید کیلئے مستقبل میں مزید نیک کاموں کی دعا کرتے ہیں ۔موصوف نے ہی رقت آمیز دعا فرمائی ۔یہاں خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے آصف شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صاحب کے انتقال کے بعد ہم نے مسجد بنانے کا فیصلہ کیا ۔خاندان کے تمام ذمہ داران نے درے گاؤں میں اسپننگ مل والی روڈ پر ایک زمین کے لئے سودا شروع کردیا تھا کہ اس ادارہ کے ٹرسٹیان نے ہم سے رابطہ کیا اور کہا کہ آپ اگر چاہیں تو یہاں شیخ رشید کے نام سے مسجد شیخ رشید کی تعمیر کا ذمہ لے سکتے ہو ۔اور الحمد اللہ ہم نے آج مسجد شیخ رشید کا سنگ بنیاد رکھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس مسجد کی تعمیر ابتدائی طور پر گراؤنڈ فلور اور ایک منزلہ تک ہوگی اس کے بعد ضرورت کے مطابق تعمیری سلسلہ دراز رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مسجد بظاہر شیخ رشید صاحب کے نام سے تعمیر کی جارہی ہیں لیکن اس میں جو مخیر حضرات حصہ لینا چاہتے ہیں وہ لے سکتے ہیں.
آصف شیخ نے کہا کہ یہاں شیخ رشید صاحب کے نام سے مسجد کی تعمیر ہوتے رہے گی اور عید بعد علی اکبر اسپتال کے سامنے حاجی شیخ شفیع کے نام سے ایک مسجد کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا انشاء ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ مرحوم خلیل دادا کے نام سے لڑکیوں کے یتیم خانے کی تعمیر جاری ہے دوسرا سلیب ہونے والا ہے اسے بھی جلد شروع کیا جائے گا ۔اسی طرح ہمارا خاندان دینی لائن سے بھی بہت پہلے سے ہی کام کاج کرتے آیا ہے اور مستقبل میں بھی انشاءاللہ دینی کام کرتے رہیں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس مسجد کے ذمه داران میں قاضی تاج الدین، حافظ الله خش، قاری محمد ابراهیم، قاری محمد حنیف و اہلیان محله شامل ہیں ۔اس پروگرام میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
0 تبصرے