حافظ محمد عفان مدثر نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی


مالیگاؤں (پریس ریلیز ) شہر مالیگاؤں کے معروف خانوادے پرتیما فوٹو سٹوڈیو کیلئے یہ باعزت فخر کی بات ہے کہ محمد مدثر انجم کے فرزند اور پولیس محکمہ (ڈی ایس بی) کے سید شہباز کے بھانجے حافظ محمد عفان نے انتہائی قلیل مدت میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔ حافظ محمد عفان اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے مولانا حفظ آصف ندوی کی زیرنگرانی میں مسجد ارقم میں جاری حفظ کلاس سے انتہائی قلیل مدت میں حفظ قرآن کی تکمیل کی۔ 

اس پر مسرت موقع پر عابد علی ہال میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں شہر کے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی، سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید، کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ، عبدالمالک یونس عیسی، سماجوادی پارٹی ضلع ناسک یووا جنرل سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی، پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان، رضوان بیٹری، حاجی یوسف الیاس، نورالعین صابری، ڈاکٹر اخلاق، اکبر اشرفی، عبدالرحمن شاہ، فاروق بھائی ساگر، شکیل حنیف صابری، خلیل عباس، رفیق شیخ، شیخ سلیم، تنویر خان، شکیل پترکار، مزمل سیف نیوز، اعجاز میڈیا سینٹر، عبداللہ انصاری (ای ٹی وی بھارت) کے علاوہ تمام پولیس اسٹیشن کے پی آئی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کرتے ہوئے حافظ محمد عفان مدثر انجم کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی، محمد مدثر انجم اور سید شہباز کو مبارکباد پیش کی۔ جبکہ اس موقع پر مدثر انجم اور سید شہباز نے آئے ہوئے تمام ہی مہمانوں کے ساتھ ساتھ مولانا حفظ آصف ندوی اور مسجد ارقم میں جاری حفظ کلاس کے سبھی اساتذہ اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ 









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے