ایک دن 600 سے زائد الیکشن کارڈ بنا کر قائم کیا نیا ریکارڈ
چوپڑا (پریسریلیز) کی جانب سے بروز سنیچر ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳ کو عظیم الشان مفت الیکشن کارڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا. ایم-آئی-ایم شہر چوپڑا میں اپنی فلاحی، سماجی، کاموں کی بنیاد پر اپنا ایک اہم اثر بناتا جا رہا ہے اور بڑے پیمانے پر طلبہ و نوجوان اس پارٹی میں جوک در جوک شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ کیمپ کے موقعہ پر ایم آئی ایم شہر صدر ساجد بھائی اور رضوان شیخ ایم آئی ایم یواہ نیتا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمہوریت میں عوام کے لیے سب سے اہم ان کا ووٹ ہے۔
جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جس میں عوام کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کے لیے ہوتی ہیں۔ عنقریب الیکشن کا ایک سیلاب امڈنے والا ہے اور اب بھی بڑے پیمانے پر مسلم سماج کی ووٹنگ کے معاملے میں اندراج کی بڑی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ اسی کے چلتے ایم آئی ایم نے یہ قدم اٹھایا ہے کہ شہر چوپڑا میں زیادہ سے زیادہ افراد کے نام الیکٹرال لسٹ میں شامل کرایا جائے تاکہ مسلمانوں کی ایک مضبوط نمائندگی بڑے پیمانے پر سامنے ائے۔
اس کیمپ میں کُل ۹ ماہر افراد موجود تھے جنہوں نے بڑی ہی خوش اسلوبی کے ساتھ عوام الناس کے نئے الیکشن کارڈ اور الیکشن کارڈ میں درستی کر کے دی جن میں شاہ رُخ شاہ، شاہید شیخ، عظیم بھائی، فیروز بھائی، بختیار بھائی، نوید بھائی، عمران بھائی، واجد بھائی، آویز بھی وہ سبھی حضرات موجود تھے-
0 تبصرے