یوم اساتذہ کے موقع پر رائل یونیورسل اسکول میں جشن و تقافتی پروگرام کا انعقاد

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ہر سال 5 ستمبر کو ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر پورے ہندوستان میں یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔ اس دن اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے اور طلبہ اپنے اساتذہ کی خدمت میں تحفے تحائف پیش کرتے ہیں۔ جبکہ یہ دن اساتذہ اور طلبہ کے گہرے تعلقات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ 

اس سلسلے میں خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں یوم اساتذہ کی پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ روایتی طور پر اسکول کے طلبہ نے معلم کے فرائض انجام دیئے۔ اور موضوع کی مناسبت سے مختلف قسم کی دلچسپ اور سبق آموز پروگرام پیش کئے۔ اسکول کے پرنسپل سید ظہیر کی صدارت میں منعقد اس تقریب میں اسکول کی معلمہ ایمن پیرزادہ نے نظامت کے فرائض کو بخوبی انجام دیا۔ اس درمیان طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ نے تقریر کے ذریعے آج کے دن کی اہمیت اور اساتذہ کے مقام و مرتبہ کو واضح طور پر پیش کیا۔

اس دوران پرنسپل سید ظہیر نے تمام اساتذہ کو چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کے تقدس کے فوائد طلبہ کو دینی و دنیاوی مثالوں کی روشنی میں سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا جو طلبہ استاد کی عزت کرتے ہیں انہیں زمانے میں بھی عروج حاصل ہوتا ہے اور اللہ کی طرف سے اجر و ثواب بھی ملتا ہے۔ اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اسکول کے اساتذہ و طلباء کو مبارکباد پیش کی اور انکے کردار کی سراہنا کی۔ انہوں نے طلباء کو خصوصی طور پر اساتذہ کا ادب اور ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی نصیحت دی۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ان طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی جو طلبہ نے معلم کے فرائض کو بخوبی انجام دیا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے