مالیگاؤں (پریس ریلیز ) خانوادے گلزار فیملی کیلئے یہ باعزت فخر کی بات ہے کہ محمد ابراہیم حاجی محمد حنیف گلزار کے فرزند حافظ محمد حسان گلزار نے انتہائی قلیل مدت میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس پر مسرت موقع پر ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے انجام دی۔
دعائیہ کلمات میں مولانا نے تکمیل حفظ قرآن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرأن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے کہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ اور اللہ تعالیٰ نے حفاظ کے سینوں میں قرأن کو محفوظ کر رکھا ہے یہ قابل مبارکباد ہیں۔ کل میدان محشر میں انکے سروں پر نور کا تاج پہنایا جائے گا جو بھی قرأن سے وابستہ ہوگا وہ دونوں جہاں کی کامیابی حاصل کرے گا۔
اس درمیان حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی، رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید، شکیل جانی بیگ، اسماعیل مولانا (نور باغ)، خلیل احمد، محمد فرحان بابا ڈیلکس، عبدالحلیم انصاری (انصاری فیملی) کے علاوہ دوست احباب و رشتہ داروں نے حافظ محمد حسان گلزار کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے حاجی حنیف گلزار اور محمد ابراہیم گلزار کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر حاجی حنیف گلزار اور محمد ابراہیم گلزار نے آئے ہوئے تمام ہی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور حافظ نعمان قاری کے ساتھ ساتھ نئی مسجد (اسلام پورہ) میں جاری حفظ کلاس کے سبھی اساتذہ اور ذمہ داران کا اظہار تشکر کیا۔
0 تبصرے