ہندوستان کی معروف تنظیم جمعیت علماء ہند مہاراشٹر کی قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری گلزار احمد اعظمی صاحب کا آج صبح ممبئی کے مسینا ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ گلزار احمد اعظمی صاحب گذشتہ ماہ سے اسی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جو 1956/سے جمعیت علماء ہند سے وابستہ تھے۔ گلزار احمد اعظمی صاحب نے بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا حالیہ کارنامہ پچاسوں بے قصوروں کی رہائی، اور دس سے زائد مظلومین کو سزائے موت سے بچانا ہے، 67/سال کی مدت میں نہ جانے اور کتنے کارہائے نمایاں انجام دےکر اپنے پروردگار کی جوار رحمت میں، مختصر علالت کے بعد آج 2 صفر المظفر 1445بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے حرکت قلب بند ہونے کے باعث پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ تدفین کا وقت ابھی طئے نہیں کیا گیا ہے۔ آپ تمام مومنین ومومنات سے مرحوم کے ایصال ثواب کی گزارش ہے۔ خداوند کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
0 تبصرے