ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر کی گٹ نمبر 28 کے بنیادی مسائل کو لیکر پربھاگ 4 آفیسران سے ملاقات


مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں گٹ نمبر 28 وارڈ نمبر 21 میں پانی اور لائٹ کی تکالیف کو لیکر ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر راحیل حنیف( حنیا) نے پربھاگ 4 کے آفیسران سے ملاقات کی اور وارڈ میں ہونے والی تکالیف کو بتایا. وارڈ نمبر 21 میں پائپ لائن نہ ہونے کی وجہ سے یہاں رہائش پذیر عوام کو پانی کے لیے بے انتہا تکالیف کا سامنہ کرنا پڑتا ہے جس علاقے میں پائپ لائن ہے وہاں بھی پانی نہیں دیا جا رہا ہے. جس کی وجہ پانی کے مسئلے کو لیکر  عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے.

 آج وارڈ کی خواتین نے عارف عطار کے توسط سے ایس ڈی پی ائی کے ضلعی صدر راحیل حنیف کو اپنی پریشانیاں بتائی راحیل حنیف نے فوراً ہی ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے پربھاگ ادھیکاری سے بازپرس کی پربھاگ ادھیکاری نے ان کی بات توجہ کے ساتھ سنی اور یقین دلایا کہ عوام کی اس پریشانی کو دور کیا جائے گا جہاں پائپ لائن ہے وہاں وقت پر پانی دیا جائے گا اور جہاں پائپ لائن نہیں ہے وہاں کارپوریشن کے ٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جائے گی. 

بارش نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی شہریان پریشان ہیں آج پورے شہر میں بارش کے لیے دعا کی جا رہی وہیں واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ بھی پانی کے لیے عوام کو پریشان کر رہے ہیں. 
اسی علاقے میں اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ چوریاں ہو رہی ہیں اور کچھ شر پسند افراد خواتین کو پریشان کر رہے ہیں اس مسئلے کے حل کے لیے الیکٹری سٹی انجینئیر سے بھی بات کی گئی جہاں اسٹریٹ لائٹ ہیں ان کی درستگی کی جائے گی اور جہاں اسٹریٹ لائٹ نہیں ہیں وہاں نئے الیکٹرک پول لگائے جائیں گے. 

ہفتہ دس دن کے اندر اگر یہ مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ایس ڈی پی ائی کی جانب سے وارڈ کی عوام کے ساتھ دھرنا دیا جائےگا . پربھاگ ادھیکاری سے ملاقات کے لیے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے راحیل حنیف کے علاوہ ابراہیم انقلابی حافظ سید عمران عارف عطار جمیل شیخ اور علاقے کے جوان و خواتین موجود تھے . ایسی اطلاع بغرض اشاعت ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج عثمان عاشقؔ نےروانہ کی. 
سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا. مالیگاؤں. ضلع ناسک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے