آل انڈیا مؤمن کانفرنس مالیگاؤں کے زیراہتمام نئے تعلیمی نظام اور مسلمانوں کی زمہ داریاں عنوان پر سیمینار


مالیگاؤں(پریس ریلیز) مورخہ 22 جولائی 2023 صبح 11 بجے مالیگاؤں کے عظیم الشان اُردُو گھر میں آل انڈیا مومن کانفرنس کی جانب سے دنیا کے بدلتے ہوئے حالات اور نئے تعلیمی نظام میں مسلمانوں کی زمہ داریاں اس پر تعلیمی سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت مذکورہ تنظیم کے مقامی صدر جناب جمیل سیٹھ کرانتی صاحب نے کی ۔کانفرنس کی رہنمائی کے لیے متحدہ عرب امارات سے جناب ابو صالح انیس لقمان ندوی صاحب اور امریکہ سے جناب ڈاکٹر فروغ حکیم صاحب تشریف لائے دونوں رہنماؤں نے اپنی تقریر کے ذریعے یہ بتادیا کہ مسلمانان عالم نئے تعلیمی نظام سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے اپنی مذہبی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے تعلیمی نظام کو قبول کرنا پڑےگا۔

سیمینار میں سینکڑوں کی تعداد میں دھولیہ،مالیگاؤں اور ممبرا کی اُردُو اسکولوں کے معلم اور معلمات شریک ہوئے ۔سیمینار میں قابل اور با صلاحیت افراد کو میںنٹو اور پھولوں کا گلدستہ دے کر انکا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مذکورہ تنظیم کے مالیگاؤں کے ذمّے داران خاص طور پر رمضان فیمس صاحب ضیا حکیم سیٹھ۔ ڈاکٹر شفیق صاحب سید جاہد علی ممبئی پروفیسر عقیل شیخ صاحب عائشہ سمن شیخ ممبئی ایوب رحمانی صاحب مسعود رمضان انٹر صاحب ظفر اللہ انصاری صاحب ۔عبدالوہاب سر، خورشید چمڑے والے،شکیل احمد شاہین ،مولانا ایوب قاسمی ڈاکٹر اخلاق ،امتیاز قیصر ،سہیل احمد ڈالریا عقیل اسحاق ٹیچر۔ایڈوکیٹ عتیق جمع کلیم کرانتی صاحب ،عبدالحلیم صدیقی سر پروفیسر عبدالحفیظ سر ،پروفیسر عبدالمجید صدّیقی شبیر شاکر سر پونے ۔اخلاق فضل رحمان صاحب۔مشتاق سیٹھ جنتا نمبر ون ۔عمران انجینیئر۔امتیاز انجینیئر ۔ عارف کرانے والی انجم انجینیئر موجود تھے۔ نظامت کے فرائض مقامی تنظیم کے جنرل سیکریٹری عبدالعلیم فیضی نے بہترین انداز میں کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے