جلگاؤں: مسلم قبرستان اور عیدگاہ ٹرسٹ کی جانب سے یکساں سول کوڈ کیخلاف دستخط مہم کی شروعات


جلگاؤں (رضوان شیخ) یکساں سول کوڈ کے  خلاف جلگاؤں کے متعدد مساجد، قبرستانوں اور عیدگاہ پر دستخط مہم کی شروعات کی گئی۔ عیدالاضحٰی کے موقع پر نماز عیدالاضحٰی کے بعد جلگاؤں کے مسلم قبرستان، عیدگاہ ٹرسٹ اور برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں نے مشترکہ طور پر عیدگاہ میدان میں یکساں سول کوڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

اور اس دوران یہ پیغام دیا کہ مسلمان یکساں سول کوڈ کے خلاف ہے۔ اور یہ قانون ہندوستان کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ جبکہ یکساں سول کوڈ آئین میں موجود رہنما خطوط یہ ہے کہ بنیادی دفعات میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اور رہنما خطوط کے پیش نظر یو سی سی کا نافذ کیا جائے گا تو جو بنیادی دفعات ہے اس کی مخالفت ہوگی اور دونوں میں ٹکڑوں پیدا ہوگا۔ اور اس ملک میں رہنے والے لوگوں کی تمام مذہبی آزادی ختم ہوجائے گی۔

اس موقع پر عید گاہ کے سیکریٹری فاروق شیخ، BYF کے صدر شیبان فائز، BYF کے نائب صدر اکرم دیشمکھ، عید گاہ کے جوائنٹ سیکریٹری انیس شاہ، BYF مسلم کالونی یونٹ کے صدر حذیفہ شیخ، عاکف پٹیل، صبور شیخ، جلال الدین شیخ، محسن شیخ، سعید شاہ فیضان شیخ، رضوان شیخ کے علاوہ شہر کے سرکردہ افراد موجود رہیں۔ وہیں ہزاروں افراد نے اس دستخط مہم میں شرکت کی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے