بنکروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمارے بزرگوں نے انڈسٹریل سوسائٹی کا قیام کیا: رکن اسمبلی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج بروز سنیچر 6 مئی کو شہر مالیگاؤں کا کو آپریٹو ادارہ صنعتی انجمن امداد باہمی انڈسٹریل سوسائٹی کلُ بورڈ آف ڈائریکٹرس کے چناؤ شہر تعمیری محاذ اور بنکر پینل کے مابین ہوا اس موقع پر شئیر ہولڈروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

آج رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بھی اپنی رائے دہی کے لیے بیدار رہتے ہوئے ووٹنگ کیں، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے کچھ سوالات کیے موصوف نے کہا کہ بنکروں کی فلاح و بہبود اور بنکروں کی ترقی کے لئے کیلئے کاروباری اعتبار سے ترقی کیلئے ماضی میں ہمارے اسلاف و بزرگوں نے انڈسٹریل سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا تھا اس وقت سے لے کرکے آج تک یہ سلسلہ دراز ہے اپنے قیام کے بعد اس میں کچھ جمود آگیا تھا 1982 کے بعد اس میں دوبارہ اس کا نشاۃ ثانیہ ہوئی اس وقت کے بعد سے لے کر آج تک جو لوگ اس سوسائٹی کی دیکھ ریکھ کررہے ہیں اور اسی کے ساتھ بنکروں کے لئے کوشش کر رہے ہیں آج ہر پانچ سال پر الیکشن ہوتا ہے۔

 آج انڈسٹریل سوسائٹی کا الیکشن ہے اس میں تعمیری محاذ اور بنکر پینل اسطرح دو پینل ہے اور یہ دونوں ہم پیشہ بھی ہے اور آپس میں رشتہ دار بھی ہیں اور سماجی طور پر انکے تعلقات بھی ہیں، ہوگا وہی جو لوگوں کی ووٹروں کی خواہش ہے ہم یہ چاہے گے کہ یہ انڈسٹریل سوسائٹی جس مقصد کے پیش نظر قائم کی گئی تھی اس مقصد کی تکمیل ہونی چاہیئے اور مالیگاؤں جو بنکروں کا شہر ہے ٹیکسٹائل سٹی کہلاتا ہے یہاں پر جو لوگ اس پیشہ سے جڑے ہوئے ہیں انکی بقاء اور انکے تحفظ کے لئے انڈسٹریل سوسائٹی جو ہے اپنی ذمہ داری پوری کرے، 

اور جن لوگوں کو بھی اللہ عزت دے، اور ووٹر جنھیں ووٹ دے کر کام کرنے کا موقع دیں، انھیں یہ چاہیے کہ اس سوسائٹی کو وہ مزید فعال بناۓ اور بہتر سے بہتر طریقے سے کام کرکے مالیگاؤں کے لیے مالیگاؤں کے بنکروں کے لئے کوئی اچھا پروگرام بناۓ، ماضی میں ہمارے اسلاف و بزرگوں نے آج ڈھائی ایکر کے جگہ پر جو سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا، آج اگر دیکھا جائے تو اس کی مالیت کئی سو کروڑ روپے کی ہیں ہمارے بزرگوں و اسلاف نے یہ کام کیا تھا اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم انکے مقاصد کو پورا کریں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے