مالیگاؤں قلعہ پولیس اسٹیشن کی بڑی کارروائی، 7 موٹرسائیکل سمیت 5 افراد گرفتار

مالیگاؤں: شہر مالیگاؤں میں گذشتہ کئی ماہ سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہیں۔ ان وارداتوں کو روکنے کے لئے ضلع ایس پی شاہجی امپ اور ایڈیشنل ایس پی گنگادھرراؤ بھارتی کے احکامات پر کیمپ ڈویژن کے ڈی واۓ ایس پی پردیپ کمار جادھو کی رہنمائی میں قلعہ پولیس اسٹیشن کے انچارج اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر گوتم اور ان کے عملہ نے گذشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 

اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر گوتم اپنی ٹیم کے ساتھ گشت پر تھے کہ جامھیشور مندر کے پاس موٹر سائیکل پر کچھ نوجوان مشکوک طور پر گھومتے پائے گئے۔ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لایا۔ تب ان کے پاس سے چوری شدہ 7 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی۔ اس معاملے میں پولیس نے
فیروز خان، محمد اعجاز،  محمد افضل محمد اسماعیل عرف بابا، آصف خان یوسف خان، خلیل احمد غلام قادر وغیرہ پر گناہ رجسٹر نمبر 73/2023 دفعہ 379 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 10 مئی کو شہر کے متعدد علاقوں سے کئی موٹر سائیکلیں چوری ہوئی تھی۔اس تعلق سے نمائندے سے پولیس انسپکٹر گوتم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قدغن لگانے کیلئے یہ کارروائی جاری رہے گی۔


ضبط کی گئی 7 موٹر سائیکلوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ 1) ہیرو ہونڈا کمپنی اسپلنڈر موٹر سائیکل سیریل MH 15 AY 8152

(2) ہیرو ہنڈا کمپنی اسپلنڈر پلس موٹر سائیکل نمبر MH 41 AF 0223

(3) بلیک سلور کلر ہیرو ہونڈا موٹر سائیکل انجن نمبر HA10EHCHB25722 چیسس نمبر ‏MBLHA10 ADCHB20701 No

4) ہونڈا شائن کمپنی ریڈ کلر موٹر سائیکل نمبر MH 41 AP 8651 EGIN NO‏ ‏JC65E71022205 چیسس نمبر۔ ME4JC654 BH7016905‏

5) ایچ ایف ڈیلکس ہیرو کمپنی بلیک کلر موٹر سائیکل جس میں ریڈ سلور بیلٹ ہے۔

‏MH 41 AD 6275 IJIN نمبر HA11EFE926624 چیسس نمبر۔ ایم بی ایل ایچ اے 11 اے ای ای 928656

(6) ہیروہونڈا کمپنی سی ڈی 100 ڈیلکس بلیک کلر بے نمبر ایگن نمبر 00 1309846 چیسس نمبر۔ ٹوٹ

7) ہیرو ہونڈا کمپنی سی ڈی ڈان بلیک کلر بغیر شوہر کے ایگن نمبر۔ 0482703230 چیسی
نمبر 0413704231

واضح رہے کہ ملزمان کے قبضے سے اتنی تفصیل کی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، چوری شدہ موٹرسائیکلوں میں سے دو موٹرسائیکل پوڑ واڑی پولیس اسٹیشن کی حدود سے، ایک موٹرسائیکل کیمپ پولیس اسٹیشن کی حدود سے، دو قلعہ کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ قلعہ پولیس اسٹیشن مالیگاؤں آکر موٹر سائیکل چیک کریں اور تفتیشی افسر سے رابطہ کریں۔ 9850999390 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے