مالیگاؤں: گذشتہ روز قلعہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع سونار بازار میں متعدد سونے کی دکان پر چوری کی واردات سامنے آئی۔ جس کے بعد فریادی نٹور لال شیوارتن ورما (عمر 55) نے قلعہ پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی کہ تین برقعہ پوش خواتین نے سونے کے پھول دیکھنے کے بہانے مالیگاؤں کے موہن پیر گلی میں واقع ایم ورما گولڈ کی بلین شاپ سے 152 گرام وزنی سونے کے پھولوں کا ایک ڈبہ چوری کرلیا ہے۔
مذکورہ معاملے میں فریادی کی شکایت پر قلعہ پولیس اسٹیشن نے سی سی ٹی این ایس گناہ رجسٹر نمبر 81/2023، 23/50 پر دفعہ 380، 34 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا۔ اس معاملے کی تحقیقات کے دوران، مقدمہ کے اندراج کے 12 گھنٹے کے اندر، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے مشتبہ خاتون کی شناخت کی اور تفتیش کے دوران تینوں خواتین مالیگاؤں شہر میں پائی گئی۔ جبکہ انہیں خفیہ خبر کے ذریعے تلاش کیا گیا۔
ان تینوں برقعہ پوش خواتین کا تعلق مالیگاؤں شہر کے الگ الگ علاقوں سے ہے۔ پولیس نے جب ان خواتین کی رہائش گاہ پر جاکر تلاشی لی تو ان کے قبضے سے مسروقہ زیورات میں سے کل 6 تولے سونے کے پھول جن کا وزن 1 گرام اور قیمت 3 لاکھ 50 ہزار مالیت کے سونے کے زیورات برآمد کئے۔ اور تینوں خواتین کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ قلعہ پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہیں۔ ضلع ایس پی شاہجی امپ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی، کیمپ سب ڈویژن کے ڈی واۓ ایس پی پردیپ کمار جادھو کی ہدایت پر قلعہ پولیس اسٹیشن کے انچارج اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر گوتم اور ان کے عملہ نے 12 گھنٹے کے اندر اس کارروائی کو انجام دیا۔
0 تبصرے